جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkچھتوں پر نماز پڑھ رہے لوگ تبلیغی جماعت کے ہیں؟سچ ہے یا...

چھتوں پر نماز پڑھ رہے لوگ تبلیغی جماعت کے ہیں؟سچ ہے یا محض افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

چھتوں پر نماز پڑھنے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھادیاگیا ہے۔

تصدیق

سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کو آئے دن نشانہ بنایا جارہاہے۔کبھی تبلیغی جماعت تو کبھی کھانے کی اشیاء پر تھوک لگا کر بیچنے کے الزام میں غریب اور نہتے مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا شکاربنایاجارہاہے۔

ان دنوں ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔جس میں کچھ لوگ چھتوں پر نماز باجماعت ادا کررہے ہیں۔دعویٰ کیا جارہاہے یہ تبلیغی جماعت کے لوگ ہیں۔جنہیں قرنطینہ کیاگیا تھا۔لیکن یہ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ایک ساتھ چھتوں پر نماز پڑھ رہے ہیں۔اس تصویر کو مختلف یوزرس نے مختلف دعوے کےساتھ شیئر کیا ہے۔بالی ووڈ اداکار وویک اگنیہوتری نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ کسی کو پتا ہے یہ لوگ کہاں قرنطینہ کئے گئے ہیں؟اس ٹویٹ کو انیس ہزار لوگوں نے لائک کیا ہے۔جبکہ چھ ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

 

ہماری تلاش

سبھی طرح کے وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق مختلف فیس بک اور ٹویٹرس کے لنکس فراہم ہوئے۔لیکن کسی میں بھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وائرل تصویر دراصل ہے کہاں کی۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں یوٹیوب اور فیس بک پر ایک ویڈیو ملا۔جس میں بھی لوگ چھتوں پر نماز ادا کررہے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسی ویڈیو سے ایک تصویر نکال کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔پھر ہم نے فیس بک  پر موجود ویڈیو کے کیپشن کو پڑھا تو عربی میں کچھ لکھا تھا۔جس کا ہم نے عربی جانکار سمیع الدین سے اس کا ترجمہ کروایا۔تو پتاچلا کہ وائرل ویڈیو میں جو لوگ چھتوں پر نماز ادا کررہے ہیں۔وہ دراصل کویت کا ہے۔نماز پڑھنے والے لوگ کئی ممالک کے ہیں۔جیسے کہ مصر،ہندستان،پاکستان اور فلپائن کے دوسو لوگوں نے کروناوائرس کے باعث چھتوں پر نماز ادا کی تھی۔

اوپر ملی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر ہندوستان کی نہیں ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ھویۃ بریس نامی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔جس کے مطابق یہ تصویر کویت کی ہے۔جہاں لوگ کروناوائرس کی وجہ سے چھتوں پر نماز ادا کررہے ہیں۔آپ کو بتادوں کہ عرب ممالک میں گزشتہ دنوں کروناوائرس کے باعث مسجدوں سے اعلان کیا گیا تھا کہ لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں مسجد نہ آئیں۔

مذکورہ بالا تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے وائرل تصویر کے حوالے سے گوگل آرتھ کا سہارا لیا۔پھر ہم نے عربی میں”بلدیۃ دبئی ادارۃالتراث العمراني والآثار” سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل تصویر میں نظر آرہی منارہ سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔جس کے پیش نظر وائرل تصویردوبئی کی معلوم ہوتی ہے۔نقشے کے مطابق یہ تصویر دوبئی کی ہے۔اسلئے نیوزچیکروائرل تصویر کو دوبئی کے ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔بقیہ واللہ اعلم!

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر ہندوستان کی نہیں ہے۔بلکہ کسی عرب ممالک کی ہے۔جہاں لوگ اپنی اپنی چھتوں پر باجماعت نماز ادا کررہے ہیں۔البتہ ہماری تحقیق میں یہ واضح ہوتا ہے گوگل ارتھ کے مطابق یہ تصویر دوبئی کی ہے۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

فیس بک سرچ

میڈیارپورٹ

یوٹیوب

نتائج:جھوٹادعویٰ

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular