ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkپاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں 100 روپے کم کرنے...

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں 100 روپے کم کرنے کی خبر فرضی نکلی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “شہباز شریف نے اچانک پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے کمی اور سیل ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے”۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں 100 روپے کم کرنے کی خبر فرضی نکلی
Courtesy:Facebook/ Spring-Thoughts

اس کے علاوہ دیگر فیس بک صارفین نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی والے دعوے کے ساتھ شہباز شریف کے خطاب اور دیگر ویڈیوزشیئر کی جارہی ہیں۔

Fact Check/ Verification

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں 100 روپے کم ہونے کی خبر کے حوالے سے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیے۔ اس دوران ہمیں جیو نیوز پر شائع 31 جولائی 2022 کی ایک رپورٹ ملی، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں یکم اگست سے پندرہ اگست کے درمیان 3 روپے پانچ پیسے کم کیے جائیں گے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ لیکن ہمیں اس رپورٹ میں کہیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے کمی کا ذکر نہیں ملا۔

جیو نیوز پر شائع رپورٹ کا اسکرین شارٹ
Courtesy: GeoNews

پھر ہمیں پاکستان کے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر پیٹرول و ڈیزل سے متعلق ایک نوٹیفیکیشن ملی۔ لیکن اس میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے کمی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے یکم اگست کی نوٹیفیکیشن ملی۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا پاکستانی حکومت نے واقعی پیٹرول اور ڈیزل پر سیلزٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے؟ یکم اگست کو شائع ایکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے اضافی ٹیکس نافذ کیا ہے، تاکہ تیل اور گیس کے لین دین میں شفافیت لائی جاسکے۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں حکومت پیٹرول اور ڈیزل میں 100 روپے کم کرنے اور ساتھ ہی سیل ٹیکس معاف کرنے کا کوئی ذکر کیا گیا ہو۔

تحقیقات سے واضح ہوا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں 100 روپے کی کمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہم نے پاکستان کے سینئر صحافی کامران ساقی کو وائرل پوسٹ بھیجی اور اس دعوے کی سچائی کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا کہ “شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 100 روپے کمی کی خبر بے بنیاد ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ضرور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 100 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ جو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف پہلے ہی 14 جولائی 2022 کو پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کرچکے ہیں”۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے کمی اور سیل ٹیکس معاف کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ فرضی ہیں۔

Result: False

Our Sources
Media Report Published by GeoNews on 31 july 2022

Notification released on the website of Ogra.org.pk
Media Report Published by economictimes.indiatimes.com on 01 Aug 2022
Newschecker Talk with Pakistani Reporter Kamran saqi

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular