جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا پاکستانی لیڈر نواز شریف کو فون پر وزیر اعظم مودی نے...

کیا پاکستانی لیڈر نواز شریف کو فون پر وزیر اعظم مودی نے دیا دلاسہ؟ وائرل ویڈیو کا جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ٹویٹر پر ایک صارف نے وزیر اعظم مودی کی فون پر بات چیت کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں پی ایم مودی پاکستانی کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فون پر دلاسہ دے رہے ہیں۔ ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نواز شریف کو فون پر دلاسہ دیتے ہوئے”۔

پاکستانی لیڈر نواز شریف کو فون پر وزیر اعظم مودی نے دلاسہ نہیں دیا۔
Courtesy:Twitter @Farazwahab110

Fact

وزیر اعظم مودی نے نواز شریف کو فون پر دلاسہ نہیں دیا

پاکستان میں چل رہے سیاسی گھمسان کے بیچ کیا واقعی وزیر اعظم مودی نے پاکستانی لیڈر نواز شریف کو کال پر دلاسہ دیا ہے؟ اس بات کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں گوگل اسکرین پر 7 سال پرانی کئی خبریں ملیں، جن میں واضح تھا وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی تھی، لیکن حالیہ دنوں کی ایسی کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملیں، جن میں ذکر ہو کہ پی ایم مودی نے پاکستان میں چل رہے سیاسی اتھل پتھل کے پیش نظر تسلی کے لئے فون کیا ہے۔

البتہ کیفریم کی مدد سے ویڈیو کی تحقیقات شروع کی تو ہمیں بی بی سی ہندی کی ویڈیو رپورٹ سے پتا چلا کہ وزیراعظم مودی کی ویڈیو میں ٹوکیو اولمپکس میں خاتون ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد پی ایم کی خاتون ہاکی ٹیم سے فون پر بات کا ہے۔ اس دوران پی ایم مودی نے تمام کھلاڑیوں کو فون پر تسلی دی تھی۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو اکتوبر 2021 میں بھی گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس پر نیوز چیکر اردو فیکٹ چیک کر چکی ہے۔

Courtesy:YouTube/BBC News

Result: False Context/ False

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular