پیر, دسمبر 9, 2024
پیر, دسمبر 9, 2024

HomeFact CheckPoliticsنومنتخب امریکی صدر جو بائڈن کی حلف برداری پروگرام میں مولانا اظہر...

نومنتخب امریکی صدر جو بائڈن کی حلف برداری پروگرام میں مولانا اظہر صو بیدار نے نہیں کی قرآن پاک کی تلاوت؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

امریکہ کے نئے صدر کی حلف برداری میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے اور تقریب کے شروع میں تلاوت کرنے والے مولانا اظہر صوبیدار صاحب تھے۔مولانا دارالعلوم ڈیوزبری (تبلیغی مرکز، انگلینڈ) کے فاضل ہیں۔آج حضرت مولانا الیاس کاندھلوی صاحب کی محنت کا رنگ نظر آیا۔ یہ تبلیغ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج امریکہ جیسی سپر پاور کی سب سے بڑی تقریب میں کلمہ حق بلند کرنے کا موقع اسی تبلیغی جماعت کی محنت کے پیداوار ہیں۔ اللہ ہمارے اس تبلیغ کے کام کو فتنوں سے محفوظ رکھے ۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک درج ذیل ہیں

خلیج اردو کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

مولانا غفران قاسمی کے فیس بک پوسوٹ کا آرکائیو لنک۔

رائی ونڈ تبلیغی مرکز نامی فیس بک پیج کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/m.alam.mewati.313/posts/1346808632384944

نعمان اکبر کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

سوشل میڈیا پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ٹوپی پہنے ایک شخص کی تصویر خو گردش کررہی ہے۔یوزرس کے مطابق جوبائیڈن کی حلف برداری پروگرام میں مولانا اظہر صوبیدار نے تلاوت قرآن کی۔حقیقت جاننے کےلئے ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی ۔

ہم نے جب وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کےلئے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج ،ین ڈیکس اور ٹینی سرچ کیا۔لیکن ہمیں وہاں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم ن ے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں اظہار ڈاٹ کام نام کے ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جس کے کیپشن میں “امام اظہر اور امریکی نائب صدر جوبائیڈن “لکھا ہوا تھا۔بتادوں کہ اس تصویر کو 24مئی 2018 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں کیتھیگرل ڈاٹ اوآر گی،اے بی سی نیوز اور دی ڈینور چینل کے سائٹ پر امام اظہر صوبیدار کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئی۔سبھی رپوٹ کو غور سے پڑھنے کے بعد ہمیں پتا چلا کہ “نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری سے پہلےہی جنوری کے شروعات میں سبھی مذاہب کے اسکالر کو دعوت دے دی گئی تھی۔جس کے بعد انہوں نے اپنی اپنی جگہوں سے ہی دعائیں ریکارڈ کرکے واشنگٹن بھیج دی تھیں۔روپوٹ میں کہیں بھی تلاوت قرآن کا ذکر نہیں ملا۔

سرچ کے دوران ہمیں لنک ڈن پر امام اظہر صوبیدار کے نام کا ایک پوسٹ ملا۔جس میں امام اظہر صوبیدار کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ”بائیڈن۔ہیرس کی افتتاحی قومی دعائیہ خدمت۔صدر اور پہلی نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں اپنے عقیدے اور اپنی قوم کی طرف سے دعائیہ کلمات ادا کرنا میرے لیے باعث عجزوانکساری اور فخر کی بات ہے”

آپ کی جانکاری کےلئے بتادوں کہ امام اظہر صوبیدار مغربی ملک میں پیداہوئےاور وہیں پرورش پائے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم عربی لوسینیا کے اسلامک اسکول میں حاصل کی تھی ۔1994 میں وہ انگلینڈ چلے گئے تھے۔جہاں انہوں نے بقیہ تعلیم حاصل کی۔انہوں نے نومبر 2000 میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن سے گریجویشن کیا تھا۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ مولانا امام اظہر صوبیدار نومنتخب صدر جوبیڈن کے حلف برداری تقریب میں آن لائن شامل ہوئے تھے۔جہاں انہوں نے بیڈن کی سرکار کےلئے دعائیں کی تھیں۔کسی بھی رپوٹ میں ان کے تلاوت قرآن کا ذکر نہیں ملا اور ناہی تبلیغی مرکز ، ڈیوزبر ی ،انگلینڈ سے تعلق کی کوئی جانکاری ثابت ہوسکا۔

Result: Misleading

Our Sources

Izhar:https://iazhar.com/azhar-biden-imam-vice-president-usa-3/

7:https://www.thedenverchannel.com/news/national-politics/president-joe-biden-to-participate-in-inaugural-prayer-service-on-thursday

cath:https://cathedral.org/press-room/cathedral-to-host-virtual-presidential-inaugural-prayer-service/

Wfaa:https://www.wfaa.com/article/news/local/north-texas-faith-leaders-lead-national-prayer-service/287-26b52d64-5c0e-4faf-985f-5753dc6f7ca1https://www.wfaa.com/article/news/local/north-texas-faith-leaders-lead-national-prayer-service/287-26b52d64-5c0e-4faf-985f-5753dc6f7ca1

Linkedin:https://www.linkedin.com/in/azhar-subedar-37524b76

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular