ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے فلسطین و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ...

Weekly Wrap: اس ہفتے فلسطین و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے غزہ کی ایک نومولود بچی کی ویڈیو اور کینیائی ملازمہ کی ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ وہیں دبئی میں مقیم مراکش نژاد یہودی لڑکی کی یہودی لڑکے سے ہی شادی کی ویڈیو کو متحدہ عرب امارات کی شہزادی کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا 37 دن بعد غزہ میں ملبے سے زندہ نکالی گئی بچی؟

فیس بک و دیگر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد زندہ نکالی گئی بچی۔ جبکہ ویڈیو میں موجود بچی کو 37 دن بعد نہیں بلکہ 3 گھنٹے بعد ہی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

 کیا یمنی حوثیوں کے اسرائیلی بحری جہاز پر حملے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر بحری جہاز سے نکل رہے دھویں والی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ یمنی حوثیوں کے اسرائیلی بحری جہاز پر تازہ حملے کی ہے، جبکہ یہ تصویر تقریبا 4 سال پرانی اور عمان میں تیل کے ٹینکر میں ہوئے حادثے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا متحدہ عرب امارات کی شہزادی کے اسرائیلی سرمایہ دار کے صیہونی بیٹے سے شادی کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے دبئی میں اسرائیلی سرمایہ دار کے صیہونی بیٹے سے شادی کی ہے۔ ہم نے اس بارے میں تفصیلات معلوم کی تو پتا چلا کہ ویڈیو تقریبا ایک سال پرانی اور دبئی میں مقیم مراکش نژاد یہودی لڑکی کی یہودی لڑکے سے ہی شادی کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

 بچوں کی خادمہ کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل میڈیا پر سیاہ فام خاتون کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو سعودی عرب میں بچوں کی خدمت کرنے والی سوڈانی ملازمہ کی ہے جو اپنے وطن جانے لگی تو بچے ایئر پورٹ پر اسے جانے نہیں دے رہے تھے۔ جبکہ تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی نہیں بلکہ لبنان کی ہے اور بچوں کی خادمہ کا تعلق کینیا سے ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 کیا امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ تصویر سیاہ فام بچے سے معافی مانگنے کی ہے؟

سوشل میڈیا پر امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی پولس کے ہاتھو قتل کئے گئے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی بیٹی کے سامنے جھک کر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ریاست کی طرف سے معافی مانگی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر کا جارج فلوئڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular