Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین پر جاری تنازعہ سے جوڑکر ایک ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شییئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں حضورﷺ پر پڑھے جارہے درود و سلام کو سنا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو گستاخ رسولﷺ کے خلاف سعودی عرب میں کئے گئے احتجاج کی ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی صارفین اس ویڈیو کو بھارت میں چل رہے توہین رسالت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تنازعہ سے جوڑ کر فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کر رہے ہیں۔
درحقیقت حال ہی میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف گستاخانہ تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد دہلی بی جے پی کے سابق میڈیا سیل کے سربراہ نوین جندل نے بھی پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں اشتعال انگیز ٹویٹ کیا۔ جس کے بعد سعودی عرب، قطر، ایران سمیت کئی اسلامی ممالک نے دونوں کے بیانات پر اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ بی جے پی نے اپنے دونوں ترجمانوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سعودی عرب میں گستاخ رسولﷺ کے خلاف احتجاج کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا تو ہمیں اسکائی نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ پر 9 اکتوبر 2021 کو شائع شدہ ہوبہو وائرل ویڈیو کے ساتھ خبر ملی۔ خبر کے مطابق یہ ویڈیو یمن کے دارالحکومت صنعاء کی ہے جہاں نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر لاکھوں کا ہجوم جمع ہوا تھا۔
اس کے بعد کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں وائس آف امریکہ کے یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی جو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہاں بھی یہ ویڈیو نومبر 2019 میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔ جس کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یمن میں مسلمانوں نے پیغمبر اسلامﷺ کی یوم پیدائش منائی تھی۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ یہی ویڈیو گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کے خلاف بھارتی مسلمانوں کے احتجاج کی نہیں ہے یہ ویڈیو
اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی نہیں بلکہ یمن کی ہے اور ڈھائی سال پرانی ہے۔ گستاخ رسولﷺ سے جوڑ کر اس ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Our Sources
Report Published by Sky News on 19 Oct 2021
Video Uploaded on YouTube by TRT World Now on 19 Oct 2021
Video Uploaded on YouTube by Voice of America / 11 Nov 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
June 27, 2025
Mohammed Zakariya
June 23, 2025
Mohammed Zakariya
May 28, 2025