ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہفتہ, نومبر 2, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا واقعی بھری محفل میں روسی صدر پوتن نے اسرائیلی...

Fact Check: کیا واقعی بھری محفل میں روسی صدر پوتن نے اسرائیلی صدر نتن یاہو کو کیا نظرانداز ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایک پروگرام کے دوران بھری محفل میں روسی صدر پوتن نے اسرائیلی صدر نتن یاہو کو نظرانداز کر دیا۔
Fact
یہ ویڈیو 2020 میں روسی صدر پوتن کے یروشلم میں منعقد ہونے والے پانچویں عالمی ہولوکاسٹ فورم کے ہال میں پہنچے کی ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے صدور نے ایک دوسرے سے کئی بار ملاقات بھی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اسرائیلی صدر نتن یاہو کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ روسی صدر پوتن نے بھری محفل میں اسرائیلی صدر کو نظر انداز کیا اور ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ بتادوں کہ ویڈیو میں فرانس سمیت دیگر یہودی ممالک کے صدور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیشن میں لکھا ہے کہ “اس کو کہتے ہیں چپیڑ۔ قاتل عظیم نتنیاہو کے ساتھ پوتن کا ہاتھ ملانے سے انکار”۔

یہ ویڈیو بھری محفل میں روسی صدر پوتن کا اسرائیلی صدر کو نذرانداز کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @boredtweeple

Fact Check/ Verification

بھری محفل میں روسی صدر پوتن کا اسرائیلی صدر نتن یاہو کو نظرانداز کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اے ایف پی نیوز ایجنسی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 22 جنوری 2020 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو یروشلم میں منعقد ہونے والے پانچویں عالمی ہولوکاسٹ فورم کے ہال میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پہنچنے کا بتایا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: AFP News Agency

اس کے علاوہ 23 جنوری 2020 کو اپلوڈ شدہ مذکورہ پروگرام کی ایک اور ویڈیو اسرائیل پی ایم نامی یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئی۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی صدر پوتن اسرائیلی صدر نتن یاہو سے ہاتھ ملا کر گلے لگ رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا کہ روسی صدر نے اسرائیلی صدر کو بھری محفل میں نظر انداز کیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ایسو سی ایٹ پریس، ٹائمس آف اسرائیل اور یاد واشم نامی ویب سائٹس پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Israel PM
Courtesy: Associated press News

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس میں ٹریکٹر کے ساتھ سرحد پر جمع ہوئے امریکی کسانوں کی نہیں بلکہ جرمن کسانوں کے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھری محفل میں روسی صدر پوتن کا اسرائیلی صدر نتن یاہو کو نظرانداز کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ دراصل یہ ویڈیو 2020 میں یروشلم میں منعقد ہونے والے پانچویں عالمی ہولوکاسٹ فورم کی ہے، جس میں روس اور اسرائیل سمیت کئی یہودی ممالک کے صدور نے شرکت کی تھی۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube channels AFP News Agency and Israel PM on Jan 2020
Reports published by Associated press News, Times of Israel and Yad Vashem on Jan 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular