Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے آپریشن سندور کے دوران 3 بھارتی رافیل تباہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس جے شنکر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے، ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے انٹرویو کی 1 منٹ 17 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آپریشن سندور کے دوران 3 بھارتی رافیل تباہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “جئے شنکر نے 3 بھارتی رافیل تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان نے پہلے ہمارے 3 رافیل طیارے گرائے ۔ پھر ہم پر ہی حملہ کردیا جو کہ غیر منصفانہ تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر”۔

وائرل ویڈیو میں ایس جے شنکر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے:”یہ ایک قومی اتفاق رائے ہے کہ ہمارے پاکستان سے تعلقات دوطرفہ ہیں۔ اور اس مخصوص معاملے میں، میں آپ کو بتا سکتا ہوں کیونکہ میں اس کمرے میں موجود تھا جب 9 مئی کی رات (امریکی) نائب صدر وینس نے وزیر اعظم مودی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم نے کچھ چیزوں کو قبول نہ کیا تو پاکستانی ہندوستان پر بہت بڑا حملہ کریں گے۔
اور وزیراعظم مودی اس سے بے نیاز تھے کہ پاکستانی کیا کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ اس کے برعکس انہوں نے اشارتاً کہا کہ ہماری طرف سے جواب آئے گا۔ آپ جانتے ہیں یہ اس سے پہلے کی رات تھی، جب پاکستانیوں نے ہم پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا۔ ہم دو دن پہلے ہی پاکستان سے 3 رافیل ہار چکے ہیں، تو اس کا حملہ کرنا غیر مصنفانہ تھا، لیکن پھر بھی اس نے ایسا کیا۔ اس کے بعد ہم نے بہت تیزی سے جواب دیا اور اگلی صبح مسٹر روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستانی بات کرنے کے لئے تیار ہیں”۔
اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتاہے، جو ایک سینئر بھارتی فوجی افسر کی جانب سے گذشتہ ماہ اس بات کا اعتراف کرنے کے بعد وائرل ہوا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے ساتھ اپنے مختصر فوجی تنازعے کے دوران “کچھ طیارے” کھو دیئے تھے۔ تاہم گمشدہ طیارے کی تعداد یا قسم کی وضاحت نہیں کی گئی۔
نیوزچیکر نے سب سے پہلے “جے شنکر رافیل” کیورڈ سرچ کیا، لیکن اس دوران ہمیں اس حوالے سے کوئی معتبر خبر موصول نہیں ہوئی۔ پھر ویڈیو کا بغور جائزہ لینے پر ہم نے پایا کہ ویڈیو میں 57 سیکنڈ پر، جہاں جے شنکر مبینہ طور ر یہ کہہ رہے ہیں کہ “ہم دو دن پہلے ہی پاکستان سے 3 رافیل ہار چکے ہیں، تو اس کا حملہ کرنا غیر مصنفانہ تھا، لیکن پھر بھی اس نے ایسا کیا”، تو اس جگہ انٹرویو کے باقی جگہوں کے مقابلے ان کے لہجے اور تقریر ہونٹوں کی حرکات و سکنات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ اس سے ہمیں شبہ ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
اس کے بعد ہم نے سات سیکنڈ کی مشتبہ آڈیو کی ریسمبل ڈیپ فیک ڈیٹیکٹر سے جانچ کی، جس نے اسے فرضی قرار دیا، جبکہ بقیہ آڈیو کو حقیقی بتایا۔ ہم نے اسی سات سیکنڈ کی مشتبہ ویڈیو کی کمیونٹی ڈریون اوپن سورس ڈیپ فیک کا پتا لگانے والے ٹول ڈیپویئر سے بھی جانچ کی، اس ٹول نے بھی اسے مشتبہ بتایا۔


نیوزچیکر نے ویڈیو کی ڈیپ فیک-او-میٹر کے ذریعے بھی جانچ کی، جس نے اس ویڈیو کے اے آئی سے تیار کردہ ہونے کے 100 فیصد امکان ظاہر کئے۔

اس کے بعد ہم نے ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا، سرچ کے دوران ہمیں 1 جولائی 2025 کو یوٹیوب پر امریکی نیوز ویب سائٹ نیوز ویک کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا اصل انٹرویو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ انگریزی زبان میں تفصیل فراہم کی گئی ہے، جس کے مطاق بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نیوز ویک کے سی ای او دیو پراگاد کے ساتھ بھارت کے امریکا، ٹرمپ سے لیکر چین و پاکستان تک سے تعلقات پر گفتگو کی۔
وائرل حصے کو 42 منٹ 13 سیکنڈ سے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں پر یہ واضح نظر آتا ہے کہ مبینہ اعتراف کہ “ہم دو دن پہلے ہی پاکستان سے 3 رافیل ہار چکے ہیں تو اس کا حملہ کرنا غیر مصنفانہ تھا، لیکن پھر بھی اس نے ایسا کیا” اصل انٹرویو میں موجود نہیں تھا۔
وہیں 43 منٹ 10 سیکنڈ پر، جب جے شنکر یہ کہتے ہیں “آپ جانتے ہیں یہ اس سے پہلے کی رات تھی، پاکستانیوں نے اس رات ہم پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا،” وہ آگے کہتے ہیں، “اس کے بعد ہم نے بہت تیزی سے جواب دیا۔ اور اگلی صبح مسٹر روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستانی بات کرنے کے لئے تیار ہیں”، سے مزید واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں اے آئی ٹول کی مدد سے ترمیم کی گئی ہے۔
ایس جے شنکر کے اس انٹرویو سے متعلق دی نیوز ویک اور دی ایکانامکس ٹائمس کی رپورٹ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور اسے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے میزائل حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ ایس جے شنکر کے 7 مئی 2025 کو پاکستانی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کئے گئے فوجی حملوں کے دوران 3 رافیل طیاروں کے تباہ ہونے کا اعتراف کرنے والی وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔
Source
Resemble Deepfake Detector
Deepfake-o-Meter
Youtube video, The Newsweek, July 1, 2025
(اس آرٹیکل کو انگلش سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، جسے کشل مسوسودن نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
August 27, 2025
Mohammed Zakariya
July 30, 2025