Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی فضائیہ چیف نے آپریشن سندور میں لاپتہ ہوئی بھارتی پائلٹ شیوانگی سنگھ کے گھر جاکر ان کی ماں کو تسلی دی۔
ایئر چیف مارشل کے شہید سارجنٹ سریندر کمار کے راجستھان میں موجود گھر کے دورے کی ویڈیو جھوٹے دعوؤں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایئر اسٹاف کے چیف، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نےمبینہ طور پر آپریشن سندور سے لاپتہ آئی اے ایف پائلٹ شیوانگی سنگھ کے گھر کا دورہ کیا ہے۔
متعدد پاکستانی ہینڈلز سے 23 سیکنڈ پر مشتمل یہ ویڈی شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایئر چیف مارشل لاپتہ پائلٹ شیوانگی سنگھ کے گھر پہنچ کر ان کی ماں کو ناکام تسلی دے رہے ہیں اور ان کی ماں کی رو رو کر برا حال ہے۔


مذکورہ دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں این ڈی ٹی وی پر 14 اگست 2025 کو شائع ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں اسی وائرل فوٹیج کا استعمال کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے راجستھان کے جھنجھنو میں شہید سارجنٹ سریندر کمار کے اہل خانہ سے کی گئی ملاقات کی ہے۔ سارجنٹ سریندر کمار آپریشن سندور کے دوران ڈیوٹی پر ہی شہید ہو گئے تھے۔
اس دورے کی تصاویر کے ساتھ انڈین ایئر فورس کے ایکس اکاؤںٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے مسز سریتا سنگھ کے ساتھ آپریشن سندور میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے شہید سارجنٹ سریندر کمار کے راجستھان کے جھنجھنو میں واقع آبائی گاؤں مہراداسی کا دورہ کیا۔ ان کے گھر پر، انہوں نے انکی ماں نانو دیوی، بیوی مسز سیما و بچوں ورتیکا اور دکش سے ملاقات کی”۔
ایک تصویر میں ایئر چیف مارشل کو سریندر کمار کی تصویر کو سلامی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی آئی بی کی فیکٹ چیک یونٹ نے بھی ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے مرحوم سارجنٹ سریندر کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ ساتھ ہی مزید وضاحت کی گئی ہے کہ “اسکواڈرن لیڈر شیوانگی اے آئی ایف کی ایک سرونگ رکن ہیں اور آپریشنل طور پر تعینات ہیں۔
آپریشن سندور سے متعلق مختلف فرضی دعوے کا نیوزچیکر اردو کی جانب سے پہلے بھی فیکٹ چیک کیا گیا ہے، جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے مبینہ طور پر آپریشن سندور میں لاپتہ ہوئی بھارتی پائلٹ شیوانگی کے اہل خانہ سے کی گئی ملاقات کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل اے پی سنگھ کے مرحوم سارجنٹ سریندر کمار کے اہل خانہ سے کی گئی ملاقات کی ہے۔
Sources
Report By NDTV, Dated August 14, 2025
X Post By Indian Air Force, Dated August 13, 2025
X Post By PIB fact Check, Dated August 18, 2025
(اس آرٹیکل کو انگلش سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ جسے وسودھا بیری نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
December 1, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
September 17, 2025