Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ویڈیو میں بہار کی 'ووٹر ادھیکار یاترا' میں لوگوں کی بڑی بھیڑ کو دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیوز ووٹر ادھیکار یاترا کے نہیں ہیں بلکہ پوری کی جگن ناتھ رتھ یاترا اور مہاراشٹر کے گجانن مہاراج پالکی یاترا کے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا جاری ہے، جو کہ ایک ستمبر کو پٹنہ میں ایک ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔ دونوں ہی ویڈیوز میں سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر نظر آ رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ کلپ بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کے ہیں، جس میں لوگ بھاری تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
پہلی ویڈیو میں سڑک پر بھاری تعداد میں لوگ نظر آرہے ہیں اور سڑک کنارے تعمیر عمارتوں کے بیچ مندریں بھی نظر آرہی ہیں۔ ہم نے اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران یوٹیوب پر وائرل کلپ سے ملتے جلتے کئی ویڈیوز ملے، جن کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو پوری میں واقع اڈیشہ میں جگن ناتھ رتھ یاترا کی ہے۔ ایسی کئی ویڈیوز یہاں، یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
تحقیقات کے دوران ہمیں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ملی، جس میں وائرل کلپ جیسا ہی منظر دکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو 8 جولائی 2024 کو پوسٹ کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ جگن ناتھ یاترا کی ہے۔ غور طلب ہے کہ 2024 میں پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا 7 جولائی کو ہوئی تھی۔

انڈین ایکسپریس کے یوٹیوب چینل پر 8 جولائی 2024 کو ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں اڈیشہ کے پوری میں بھگوان جگن ناتھ رتھ یاترا کو ڈرون سے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پھر ہم نے جگناتھ مندر کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود تصویر اور یوٹیوب ویڈیوز میں نظر آنے والے مناظر کے وائرل کلپ سے تقابلی تجزیہ کیا تو مماثلت پائی۔ اس سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا کی ہی ہے۔ اگرچہ آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ 2024 کی ہے یا اس سے پہلے کی، لیکن یہ واضح ہوچکا کہ یہ ویڈیو بہار میں ‘ووٹر ادھیکار یاترا’ کی نہیں ہے۔
ہم نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لمبی سڑک کے اسی حصے کو گوگل میپس اسٹریٹ ویو پر دیکھا، جو جگناتھ مندر کے سامنے سے گذرتا ہے، جہاں آس پاس وہی عمارتیں نظر آرہی ہیں، جو وائرل ویڈیوز میں بھی موجود ہیں۔

دوسری ویڈیو
‘ووٹ چوری’ کے خلاف بہار کے لوگوں کی ایک عوامی ریلی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہ ‘دیوو ورہد مراٹھی‘ نامی یوٹیوب چینل پر شارٹس کی شکل میں ایک ویڈیو ملی، جسے 1 اگست 2025 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ بہار میں ‘ووٹر ادھیکار یاترا’ 17 اگست کو شروع ہوئی تھی۔
ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ کیپشن کے مطابق یہ کھام گاؤں سے شیگاؤں تک گجانن مہاراج کے عقیدت مندوں کی بھیڑ کا منظر ہے۔ کھام گاؤں اور شیگاؤں مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے شہر ہیں۔
ہمیں مراٹھی چینل ’سام ٹی وی‘ کے فیس بک پیج پر بھی ایسی ہی ایک ویڈیو موصول ہوئی، جس میں وائرل ویڈیو میں اسی طرح کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ سنت گجانن مہاراج کی پالکی، جو آشاڑھی واری کے لئے پنڈھر پور گئی تھی، 1400 کلومیٹر اور 64 دن کا طویل سفر پیدل طے کرنے کے بعد شیگاؤں پہنچی تھی۔

‘دیوو مراٹھی’ کی ایک رپورٹ کے مطابق آشاڑھی ایکادشی کے موقع پر شری وٹھل کی زیارت کے لئے پنڈھرپور گئی سنت گجانن مہاراج کی پالکی کی واپسی کا سفر 31 جولائی کو ختم ہوا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنت گجانن مہاراج کی 56 ویں سالانہ پالکی یاترا یکم جون کی صبح پنڈھر پور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ اس سفر میں 700 سے زائد وارکری (بھکت)، بھجن منڈلیاں اور گھوڑے شامل تھے۔
اس طرح واضح ہوا کہ دونوں ہی ویڈیوز پرانی ہے، پہلی ویڈیو اڈیشہ کی جگن ناتھ رتھ یاترا کی ہے اور دوسری مہاراشٹر کی ہے۔ دونوں ہی ویڈیوز کا بہار ووٹر ادھیکار یاترا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
The Pritesh Way, July 2024
Sundayfilms5275, November 2024
Drone View YouTube Video, July 2024
The Indian Express YouTube Video, July 8, 2024
Vikkikeshriphotographer Instagram Video, July 8, 2024
Divya Varhad Marathi YouTube Video, August 1, 2025
Saam TV News Facebook Post, July 31, 2025
Divya Marathi Report, July 31, 2025
The Times of India Report, June 3, 2025
(اس آرٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، جسے سلمان نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025