ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkراہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ہاتھوں میں موجود انتخانی منشور ترمیم...

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ہاتھوں میں موجود انتخانی منشور ترمیم شدہ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے یوپی میں یوگی سرکار بننے کی بات کہی ہے۔ وائرل تصویر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا اپنے اہاتھوں میں ایک بُک لیٹ لئے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس میں لکھا ہے کہ”آئیں گے تو یوگی ہی”۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ہاتھوں میں موجود انتخانی منشور ترمیم شدہ ہے
Screenshot of Viral Tweet

اترپردیش میں دس فروری سے اسمبلی انتخابات کی شروعات ہونے جارہی ہے۔ جس کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیاں اپنا اپنا انتخابی منشور جاری کر رہی ہیں۔ گزشتہ جمعہ کانگریس نے اتر پردیش کے نوجوانوں کے لئے وژن دستاویز’بھرتی ودھان، نئی دہلی میں موجود کانگریس دفتر میں انتخابی منشور جاری کیا تھا۔اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت دیگر کانگریس لیڈر موجود تھے۔ اسی مسئلے سے جوڑ کر سوشل میڈِیا پر کانگریس رہنماؤں کی انتخابی منشور والی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں لکھا ہے کہ آئیں گے تو یوگی ہی۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification 

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں جن ستا نیوز ویب سائٹ پر شائع 21 جنوری 2022 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے یوتھ مینوفیسٹو جاری کیا۔

Screenshot of Google Reverse

ہم نے اپنی تحقیقات کے دوران گوگل پر راہل پرینکا انتخابی منشور کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں زی نیوز یوپی/اتراکھنڈ پر 21 جنوری 2022 کی ایک تصویر کے ساتھ رپورٹ ملی۔ تصویر میں راہل اورپرینکا اپنے ہاتھ میں کانگریس یووا انتخابی منشور لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ منشور پر “بھرتی ودھان” لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Screenshot of Zee UP/Uttrakhand

سرچ کے دوران ہمیں ایسٹ یوپی کانگریس سیوا دل نامی ٹویٹر ہینڈل پر 21 جنوری 2022 کو ایک تصویر کے ساتھ شیئر کیا گیا پوسٹ ملا۔ جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل اور پرینکا اپنے ہاتھوں میں کانگریس کا یووا انتخابی منشور لئے ہوئے ہیں، جس پر بھرتی ودھان لکھا ہوا ہے۔

Screenshot of East UP Congress Sevadal Tweet

ہم نے وائرل تصویر اور ایسٹ یوپی کانگریس سیوا دل کے ٹویٹر ہینڈل پر ملی تصویر کا تجزیہ کیا تو پتا چلا کہ راہل اور پرینکا کا کپڑا اور ان کے پیچھے لگا بورڈ ایک ہی جیسا تھا۔جسے آپ درج ذیل کی تصویر میں بخوبی دیکھ کر صحیح غلط کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Self Analysis by Newschecker

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی پر دوہرے پن کا الزام لگاتی پوسٹ کی آخر کیا ہے سچائی؟

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے صاف واضح ہوتا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی میں یوگی سرکار بننے کی بات نہیں کہی ہے بلکہ جو تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے وہ دراصل ترمیم شدہ ہے۔

Result: Manipulated Media

Our Sources

East UP Congress Sevadal

JanSatta

Zee News UP/Uttrakhand

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular