جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkکیا پھر ہوگی نوٹ بندی؟یا آربی آئی نےبند کردیاہے دو ہزار کا...

کیا پھر ہوگی نوٹ بندی؟یا آربی آئی نےبند کردیاہے دو ہزار کا نوٹ؟پڑھیئےکیا ہے حقیقت۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

آر بی آئی نے ایک ہزار روپے کا نیانوٹ جاری کرےگا۔ایک جنوری دوہزار بیس سے آربی آئی دوہزار روپے کانوٹ واپس لےگا۔دس دنوں میں آپ سبھی لوگ دوہزار کے نوٹ سےپانچ ہزار روپے تک ہی بدل پائیں گے۔دس اکتوبر دوہزار انیس سے دوہزار کے نوٹ نہیں بدل پائیں گے۔

تحقیقات:

سوشل میڈیا پر ان دنوں آر بی آئی کے تعلق سے ایک خبر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آر بی آئی نے ایک ہزار روپے کانیا نوٹ دوبارہ سے جاری کررہاہے۔ ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہےکہ ایک جنوری دوہزار بیس سے آربی آئی دوہزار کے نوٹ عوام سے واپس لےلیگااور دس اکتوبر دوہزارانیس سے ملک کی سب سے بڑی کرینسی واپس نہیں لئے جائیں گے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سوشل میڈیا کےدیگر سائٹس پرآربی آئی کے تلعق سے وائرل خبرخوب ٹرینڈکررہی ہے۔

اب ہم ان وائرل خبر کی تحقیقات شروع کی تو سوچاکیوں نہ سب سے پہلے آربی آئی کے ویب سائٹ پرجا کر دیکھا جائے کہ اس خبر کی حقیقت کیاہے۔پھر ہم آربی آئی کی ویب سائٹ پرگئے۔جہاں ہمیں اس تعلق سےکوئی جانکاری نہیں ملی۔جس سے پتاچلا کہ ایسی کوئی خبر ہوتی تو آربی آئی اپنے سرکاری ویب سائٹ پر نوٹیفیکیشن ضرورجاری کردیتی۔لیکن ایساکچھ بھی نہیں ملا۔

ان تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی۔ پھر ہم نےسوچاکہ کیوں نہ چاراکتوبر دوہزار انیس کو ہوئی آر بی آئی کی پریس کانفرنس پر نظر ثانی کی جائے۔تاکہ یہ نہ ہو کہ کانفرنس میں آربی آئی نے یہ اطلاع دی ہو۔لیکن یہاں سے بھی ہمیں ایک ہزارروپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کی جانکاری نہیں مل پائی۔

بتادیں کہ اس سےپہلے بھی کئی بار دوہزار کے نوٹ بند ہونے کی خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔

ان سب کے باوجود ہم نے مزید تفتیش کیا۔پھر ہمیں ٹائمس آف انڈیا کے ویب پورٹل پر ایک خبر ملی۔جوکہ جنوری دوہزارانیس کو شائع ہوتھی۔جس میں لکھاہےکہ آربی آئی نےدوہزار روپے کے نوٹ کی چھپائی میں کمی کردی ہے۔بتایاجارہاہے کہ اسی کے بعد سے دوہزار کےنوٹ بند والی خبر پھر سے چرچے میں آئی ہے۔

ساری تحقیقات کےبعد یہ واضح ہواکہ آربی آئی کی جانب سےدوہزار کے نوٹ بند کئے جانے کی کوئی بھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کی گئی ہے۔لیکن کچھ لوگ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا کرعوام کے مَن میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

گوگَل کیورڈس سرچ

نتائج:غیرمُباح

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular