اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact Checkکرسٹیانو رونالڈو کی یہ ویڈیو فیفا ورلڈکپ 2022 کی نہیں ہے

کرسٹیانو رونالڈو کی یہ ویڈیو فیفا ورلڈکپ 2022 کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش سے پُرتغال کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ ‘رونالڈو کی یہ ویڈیو فیفاورلڈ کپ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں اپنی ٹیم سے بات چیت کرنے کی ہے’۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “رونالڈو کا ہار کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب”۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کرنے کی یہ ویڈیو فیفاورلڈ کپ2022 کی نہیں ہے
Courtesy:FB/ Zaidmalik

ٹویٹر پر ہوبہو ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس کا آرکائیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/Verification

کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کرنے کی وائرل ویڈیو کی ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں “گول این اسپانیل” ہسپانوی کیپشن کے ساتھ 12جولائی 2020 کو اپلوڈ شدہ رونالڈو کی ہوبہو ویڈیو ملی۔ کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی یہ ویڈیو یورو ٹرافی 2016 جیتنے کے بعد پرتغال کے لاکر روم میں گفتگو کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ Goal en espanol

مذکورہ یوٹیوب ویڈیو سے معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کا تعلق قطر فیفا ورلڈکپ سے نہیں ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں اناتینا3ڈاٹ کام پر18 نومبر 2016 کو ہسپانوی زبان میں شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس میں رونالڈو کی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس رپورٹ میں رونالڈی کی تصویر کو 2016 یورو ٹرافی کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے یورو ٹرافی 2016 رونالڈو ڈریسنگ روم کیورڈ سرچ کیا۔  اس دوران ہمیں 2016 کو شائع شدہ  رپورٹ ڈیلی میل، ہندوستان ٹائمس اور دی سن نیوز ویب سائٹس پر اسی وائرل ویڈیو کے ساتھ ملی، جسے ان دنوں قطر فیفا ورلڈکپ میں ہار کے بعد ٹیم سے رونالڈو کی بات چیت کا بتا کر شیئر کیا جارہا ہے۔

Courtesy: The sun

ڈیلی میل کے مطابق رونالڈو نے یورو 2016 فائنل کھیلنے کے بعد اپنی ٹیم سے جذباتی گفتگو کی تھی۔ جس کی ویڈیو پرتغال نے جاری کی تھی۔ جس میں انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا تھا کہ “یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے”۔ اس ویڈیو کو پرتغال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے۔

Instagram will load in the frontend.

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کی یہ ویڈیو 2016 یورو ٹرافی کے فائنل جیتنے کے بعد کی ہے۔ جسے اب قطر فیفاورلڈ کپ2022 میں ہار کے بعد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Missing Context 

Our Sources

YouTube Video Uploaded by Goal en español on 12 Jul 2020
Report published by antena3.com on 18 Nov 2016
Report published by DailyMail on 19 Nov 2016
Report published by Hindustan Times on 19 Nov 2016
Report published by The Sun on 20 Nov 2016
Instagram post by @portugal 19 Nov 2016


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular