جمعہ, ستمبر 13, 2024
جمعہ, ستمبر 13, 2024

ہومFact Checkخاتون پر کتوں کے حملے کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی نہیں ہے

خاتون پر کتوں کے حملے کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر 20 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں خاتون پر کتوں کے جھنڈ کو حملے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک صارف کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون پر کتوں کے حملے کی یہ ویڈیو برطانیہ کی ہے۔ اس ویڈیو کو چند صارفین لندن اور انگلینڈ میں ہوئے واقعے کا بتاکر بھی شیئر کررہے ہیں۔

خاتون پر کتوں کے جھنڈ کے حملے کی یہ ویڈیو انگلیڈ کی نہیں ہے
Courtesy: Twitter @@SaithMAli

اس کے علاوہ چند صارفین مذکورہ وائرل ویڈیو کو لندن کی ایجویئر اسٹریٹ پر پاکستانی لیڈر مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آئے واقعے سے منسوب کرکے بھی شیئر کر رہے ہیں۔ بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ دنوں لندن کا دورہ کیا تھا۔ جہاں کافی شاپ میں کچھ لوگوں نے ان پر طنز کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر کو خاتون پر کتوں کے جھنڈ کے حملے والی وائرل ویڈیو کے ساتھ بھی شیئر کیا جارہا ہے۔

Fact Check/Verification

اکیلی خاتون پر کتوں کے جھنڈ کے حملے والی وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ویڈیو کے نچلے بائیں حصے میں انسائڈ ایڈیشن لکھا ہوا نظر آیا۔ ہم نے اس نام کو یوٹیوب پر انگریزی میں “ڈاگس اٹیک آن وومن” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انسائڈ ایڈیشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 5 دسمبر 2018 کو شائع شدہ ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق شمالی کیرولائنا کی ایک 60 سالہ خاتون پر ونسٹن سیلم کی سڑکوں پر کتوں کے ایک جھنڈ نے حملہ کردیا تھا۔ جس کے بعد خاتون کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ حملے کی ویڈیو ایک گھر کے باہر لگے کیمرے میں قید ہوئی ہے۔

Courtesy:YouTube/inside edition

پھر ہم نے گوگل میپ کے رکمنڈیڈ ٹریول موڈ پر انگلینڈ اور ونسٹن سیلم، نارتھ کیرولائنا سرچ کیا تو پتہ چلا کہ جہاں خاتون پر کتوں نے حملہ کیا تھا وہ جگہ یونائٹیڈ اسٹیٹ میں ہے اور انگلینڈ یونائٹیڈ کنگڈم میں ہے۔ اب یہ واضح ہو چکا کہ ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے مزید گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران خاتون پر کتوں کے جھنڈ کے حملے والی ویڈیو سے متعلق اے بی سی 11 اور ڈبلو12 نامی غیر ملکی نیوز ویب سائٹ پر شائع 3 اور 4 دسمبر 2018 کی رپورٹس ملی۔ ان رپورٹس میں بھی ویڈیو کو شمالی کیرولائنا کے ونسٹن سیلم شہر کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: abc11.com

یہ بھی پڑھیں: بائیک سوار کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ برازیل کی ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ خاتون پر کتوں کے جھنڈ کے حملے کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی نہیں ہے، بلکہ یونائٹیڈ اسٹیٹ کے شمالی کیرولائنا کے ونسٹن سیلم شہر کی ہے۔

Result: False

Our Sources

YouTube video report published by Inside Edition on 5 Dec 2018
Media report published by abc11 on 4 Dec 2018
Media report published by wxii12 on 3 Dec 2018

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular