جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkبرطانوی ادیب سلمان رشدی کی موت کے حوالے سے فرضی خبر وائرل

برطانوی ادیب سلمان رشدی کی موت کے حوالے سے فرضی خبر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا صارفین کا بھارتی نژاد برطانوی ادیب سلمان رشدی کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔ بتادوں کہ 12 اگست کو ایک تقریب کے دوران سلمان رشدی پر ہادی مطار نامی نوجوان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا۔ بتادوں کہ فیس بک پر 13 اگست کی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ رشدی پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی موت ہو گئی ہے۔

برطانوی ادیب سلمان رشدی کی موت کے حوالے سے فرضی خبر وائرل
Courtesy:Facebook/gmurtaza4u

برطانوی ادیب سلمان رشدی کے جاں بحق ہونے کی خبر فیس بک و ٹویٹر صارفین نے بھی شیئر کی ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

بھارتی نژاد برطانوی ادیب سلمان رشدی کی موت کی خبر میں کتنی سچائی ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں الجزیرہ ڈاٹ کام اور ایسوسی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر شائع 14 اگست 2022 کی رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق سلمان رشدی کی طبعیت میں اب کافی سدھار ہوا ہے۔ انہیں سنیچر کو وینٹیلیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ بات کرنے کی بھی حالت میں ہیں۔ وہ ابھی بھی بازو اور جگر میں زیادہ زخم ہونے کہ وجہ سے اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ رشدی کو حملے کے بعد ہیلی کاپٹر سے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی وقتی طور پر سرجری کی گئی تھی۔

Courtesy: Coutesy: Associated Press

سرچ کے دوران ہمیں برطانوی ادیب سلمان رشدی کے بیٹے ظفر رشدی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر شدہ ایک فیملی اسٹیٹمنٹ بھی ملا۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ جمعے کے دن ہوئے حملے کے بعد ان کے والد کی حالت نازک تھی اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ کل یعنی سنیچر کو ہمیں بہت ہی زیادہ سکون ملا جب انہیں وینٹیلیٹر سے ہٹا دیا گیا اور وہ کچھ الفاظ بھی بول سکے۔ ساتھ ہی ظفر رشدی نے پولس اہلکاروں، ڈاکٹر اور آڈینس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، اس مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لئے۔

اس کے علاوہ ہم نے برطانوی ادیب سلمان رشدی کی موت سے متعلق مزید کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کہیں بھی ان کی موت سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔ البتہ ان کی طبیعت ٹھیک ہونے سے جوڑی 15 اور 16 اگست کو شائع شدہ متعدد خبریں فراہم ہوئیں۔ جسے آپ یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا نوجوان ایرانی ہے؟ جانئے سچ

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ بھارتی نژاد برطانوی ادیب سلمان رشدی کی موت کے حوالے سے فرضی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ اور رشدی کے اہل خانہ کے مطابق ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں ویٹیلیٹر سے ہٹا لیا گیا ہے۔

Result: False

Our Sources

Media Report Published by aljazeera.com on 14 Aug 2022
Media Report Published by Associated Press on 14 Aug 2022
Tweet Post by @ZafRushdie on 14 Aug 2022
Media Report Published by dnaindia.com on 16 Aug 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular