جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: فلسطین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی سے جوڑکر شیئر کی...

Weekly Wrap: فلسطین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی سے جوڑکر شیئر کی گئی وائرل پوسٹ کے یہاں پڑھیں 5 فیکٹ چیک

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر فلسطین اور اسرائیل کے مابین چل رہی کشیدگی سے منسوب کرکے متعدد ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی، جس سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا اسرائیل پر تازہ حملے کے بعد مسجد اقصٰی میں لاتعداد لوگوں کے جمع ہونے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا صارفین مسجد اقصٰی کی ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر تازہ حملے کے بعد مسجد اقصٰی میں لاتعداد افراد جمع ہو گئے ہیں اور اللہ اکبر کی صدا لگا رہے ہیں۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور لیلۃ القدر کے موقع پر جمع ہوئے لوگوں کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنےکی ہے یہ ویڈیو ؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فتح کے بعد فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے کی ویڈیو آئی سامنے۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 8 سال پرانی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا حماسی جنگجوؤں کی جانب سے دی گئی اذان کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

فیس بک اور ایکس ہینڈلس پر حماسی جنگجوؤں کی تازہ لڑائی کے دوران دی گئی اذاں کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو 10 سال پرانی اور ملک شام کے قصر العدل میں دی گئی اذان کی ہے۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی اعلیٰ فوجی افسران کی ہے یہ ویڈیو؟

حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی اعلیٰ فوجی افسران کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں چند افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 7 سال پرانی اور ترکی کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا حي على الصلاة کی صدا کے دوران منہدم ہورہی مسجد کی یہ ویڈیو تازہ حماس اسرائیل لڑائی کے دوران کی ہے؟

حماس اور اسرائیل کے مابین لڑائی کے دوران منہدم ہورہی مسجد کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فلسطین میں اذان کے دوران مسجد منہدم کردی گئی۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور ملک شام کے رقہ کے ایک مسجد کے منہدم کرنے کی ہے۔ پورا سچ یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular