Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے میں ہوئے فوجی ٹینکوں اور فوجی جوانوں کی گرفتاری کا بتاکر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک آپ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔
ایک ویڈیو شیئر کرکے صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ ایران کے فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیل کے حملے کو ناکام بنانے کی ویڈیو ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی اور غزہ میں فلسطینی گروپوں کے فوجی مشق کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر دو فوجی جوانوں کی تصویر کو اسرائیل حماس تنازع سے جوڑکر شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ حماس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے اسرائیلی کمانڈر کی تصاویر ہیں۔ جبکہ تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل کولاج میں موجود دونوں تصاویر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
فوجی ٹینکوں کے آمنے سامنے فائرنگ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو القسام بریگیڈ کے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ ویڈیو ملٹری الیکٹرانک گیم کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا سچ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ حماس نے اسرائیلی ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔ ہم نے ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ایک ملٹری گیم کی کلپ ہے، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
May 31, 2025
Mohammed Zakariya
May 24, 2025
Mohammed Zakariya
May 17, 2025