اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: اسرائیل کی سڑک پر اکٹھا ہوئے لوگ عید الفطر کی...

Fact Check: اسرائیل کی سڑک پر اکٹھا ہوئے لوگ عید الفطر کی نماز ادا نہیں کر رہے ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اسرائیل کی سڑک پر لوگوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔
Fact
تصویر اسرائیل کی سڑک پر نماز عید ادا کرنے کی نہیں ہے، بلکہ اسرائیل میں ہوئے احتجاج کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں سڑک پر لوگوں کی بھیڑ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر اسرائیل کی سڑک پر لوگوں کے نماز عید ادا کرنے کی ہے۔

اسرائیل کی سڑک پر عید الفطر کی نماز پڑھنے کی نہیں ہے یہ تصویر
Courtesy: Twitter SadeghMoghnie

Fact Check / Verification

اسرائیل کی سڑک پر عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایرانی نیوز ویب سائٹ قدس آن لائن اور مشرق پر فارسی زبان میں شائع خبروں کے ساتھ ہوبہو تصویر ملی۔ رپورٹس میں اس تصویر کو اسرائیل کے تل ابیب میں حکومت کے خلاف ہو رہے احتجاج کا بتایا گیا ہے۔ ان رپورٹس میں کہیں بھی اسرائیل کی سڑک پر نماز عید ادا کرنے کا ذکر نہیں ہے۔

COurtesy: qudsonline

مزید سرچ کے دوران ہمیں 23 اپریل 2023 کو شائع شدہ دی آسٹریلین اور نیوز ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹس پر بھی خبریں ملیں۔ جس میں وائرل تصویر جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو اسرائیل میں چل رہے عدالتی نظام میں بنیادی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر “عید الفطر نماز ان اسرائیل” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایسی کوئی رپورٹس نہیں ملیں، جن میں اسرائیل کی سڑک پر نماز عید ادا کرنے کا ذکر ہو۔

Courtesy: The australian

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی مسجد میں نمازِ عید میں ہندو خاتون نے ڈالی خلل؟

Conclusion

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ تصویر اسرائیل کی سڑک پر عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی نہیں ہے، بلکہ اسرائیل میں حکومت مخالف ہوئے احتجاج کے دوران کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by Quds online, Mashriq, The Australian and News.com.ua on April 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular