ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkکیا افغان طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان کیا ہے؟ وائرل...

کیا افغان طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان کیا ہے؟ وائرل دعوے کا جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

واہٹس ایپ پر ہمارے ایک قاری نے ایک ویڈیو رپورٹ کو تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔ ویڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے افغان طالبان نے خط جاری کرتے ہوئے عنوان میں لکھا ہے کہ ‘اعلان برائے غزوہ ہند’ عید الفطر کے بعد افغان طالبان بھارت پر فدائی حملے اور جہاد کرے گا اور بھارت کے مسلمانوں کو غزوہ ہند کےلئے تیار رہنے کو بھی کہا ہے۔

افغان طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان نہیں کیا ہے
Courtesy:WhatsApp Forward
Courtesy:WhatsApp Forward

ویڈیو رپورٹ میں دکھائے گئے خط 2020 اور 2021 میں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے جا چکے ہیں۔

Fact Check/Verification

کیا افغان طالبان نے ایک خط کے ذریعے ہندوستان سے جہاد کا اعلان کیا ہے؟ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اردو میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈیلی پاکستان پر امارت اسلامیہ افغانستان کے وائرل لیٹر ہیڈ کے ساتھ شائع 17 مِئی 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں اس خبر کو فرضی بتایا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان میں یہ بھی ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل اس مبینہ بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ بیان نہ تو طالبان کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور نا ہی افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سمیت دیگر کسی بھی ترجمان کے سوشل میڈیا ہینڈل پر موجود ہے۔رپورٹ میں یہ لکھا ہے کہ طالبان نے 14 مئی2020 کو کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔جبکہ غزوہ ہند کے نام پر وائرل خط پر 14 مئی کی تاریخ موجود ہے۔

ویڈیو رپورٹ میں دکھائے گئے غزوہ ہند والے خط کو غور سے پڑھا تو پتا چلا کہ اس خط میں کئی جگہ املے کی غلطیاں ہیں۔ درج ذیل کی تصویر میں دیکھ کر فرق واضح کیا جا سکتا ہے۔

Screen shot of Viral Video

غزوہ ہند سے متعلق وائرل خط سے جڑی انڈیا ٹوڈے کی 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بھی اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان نہیں کیا ہے، جو خط وائرل ہو رہا ہے وہ پاکستانی ہینڈل سے شیئر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ہم نے ٹویٹر پر وائرل دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں ایک پوسٹر کو شیئر کر لکھا ہے کہ یہ ٹویٹر ہینڈل فرضی ہے، بتا دوں کہ جس پوسٹر کو ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شیئر کیا ہے، اس میں غزوہ ہند کا ذکر تھا۔ جس کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو انتباہ بھی کیا ہے۔ اس ٹویٹ سے بھی واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان نے ہندوستان سے جہاد کا اعلان نہیں کیا ہے۔

وائرل خط کے حوالے سے ہم نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور سہیل شاہین کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو بھی کھنگالا۔ لیکن وائرل خظ یا غزوہ ہند سے متعلق کوئی پوسٹ ہمیں نہیں ملی۔ وائرل خط کے حوالے سے آپ کو بتا دوں کہ غزوہ ہند سے متعلق وائرل خط 2020 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

Conclusion

اس طرح مذکورہ میں ملی جانکاریوں سے واضح ہو گیا کہ افغان طالبان کے ہندوستان سے جہاد کے اعلان سے متعلق جو ویڈیو رپورٹ شیئر کی جا رہی ہے وہ پرانی اور فرضی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے سوشل میڈیا ہینڈل پر غزوہ ہند کے اعلان سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں ملا۔ میڈیا رپورٹ سے بھی واضح ہوا کہ جو خط وائرل ہوا تھا وہ طالبان کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا، بلکہ کسی فرضی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا، جس میں املے کی کافی غلطیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Result: Fabricated Content/ False

Our Sources
Media Report Published by Daily Pakistan
Media Report Published India Today

Twitter post by Taliban Spokesperson Zabihullah Mujahid

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular