Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بہار کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے تیجسوی یادو کا نام کاٹ دیا گیا ہے۔
دعویٰ غلط ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں تیجسوی یادو کا نام موجود ہے۔
بہار میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے سپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کا کام جاری تھا۔ جس کے بعد 1 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بہار ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ جاری کیا گیا تھا۔ لسٹ جاری ہونے کے ایک دن بعد یعنی 2 اگست کو آر جے ڈی لیڈر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کی اور دعویٰ کیا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے بعد جاری کردہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر تیزی سے گردش کرنے لگی کہ بہار کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے تیجسوی یادو کا نام کاٹ دیا گیا ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے لکھا کہ “وزیر اعلیٰ بہار کا خواب دیکھنے والے تیجسوی یادو کا نام بہار ووٹر لسٹ سے کاٹ دیا گیا ہے”۔

وائرل دعوے کی جانچ کے لئے ہم نے سب سے پہلے تیجسوی یادو کے پریس کانفرنس کے دوران بتائے گئے ای پی آئی سی نمبر (آر اے بی2916120) کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ڈال کر سرچ کیا۔ اس دوران ویب سائٹ نے اس نمبر سے متعلق کوئی ریکارڈ دستیاب نا ہونے کی بات کہی۔

مزید سرچ میں ہمیں پٹنہ ضلع انتظامیہ کی ایکس پر 2 اگست کو کی گئی ایک پوسٹ موصول ہوئی، جس میں لکھا ہے کہ “کچھ خبروں کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن کے معزز لیڈر شری تیجسوی پرساد یادو کا نام اسپیشل انٹینسیو ریویژن کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ، پٹنہ کی طرف سے ایک جانچ کی گئی۔ اس میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔ اس وقت ان کا نام پولنگ اسٹیشن نمبر 204، بہار اینیمل سائنس یونیورسٹی کی لائبریری بلڈنگ، سیریل نمبر 416 میں درج ہے۔ پہلے ان کا نام بہار اینیمل سائنس یونیورسٹی کی لائبریری بلڈنگ، پولنگ اسٹیشن نمبر 171 اور سیریل نمبر481 پر درج تھا”۔

اس کی تصدیق کے لیے جب ہم نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 1 اگست کو جاری کردہ ڈرافٹ لسٹ کو چیک کیا تو ہم نے پایا کہ تیجسوی یادو کا نام سیریل نمبر 416 اور ای پی آئی سی نمبر آر اے بی0456228 کے ساتھ درج تھا۔

اس کے علاوہ ہم نے ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیئر کئے گئے ای پک نمبر آر اے بی0456228 ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ڈال کر سرچ کیا تو یہاں پوری تفصیلات دیکھنے کو ملی۔

الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں ایکس پوسٹ میں تیجسوی یادو کے ان دعوؤں کو گمراہ کن، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

اس معاملے میں اب ایک نیا سوال پیدا ہو گیا ہے۔ تیجسوی یادو کی جانب سے بتایا گیا ای پی آئی سی نمبر مختلف ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ان کے نام کی تصدیق کے ساتھ ایک دوسرا ای پی آئی سی نمبر موجود تھا۔ حالانکہ تیجسوی یادو اپنی بات پر ڈٹے رہے اور انہوں نے الزام لگایا کی ان کا ای پی آئی سی نمبر بدل دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ “انتظامیہ نے ان کا ای پی آئی سی نمبر کیسے اور کیوں بدلا”؟
الیکشن کمیشن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ای پی آئی سی نمبر آر اے بی0456228 کبھی جاری ہی نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پٹنہ صدر کے ایس ڈی ایم اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرنے تیجسوی یادو کو 3 اگست کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں ان سے تصدیق کے لیے ای پی آئی سی نمبر آر اے بی 2916120 والے کارڈ کی اصل کاپی پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ بہار ووٹر لسٹ میں تیجسوی یادو کا نام شامل ہے۔ تاہم ان کے ای پی آئی سی نمبر کو لےکر تذبذب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
Sources
Search in draft roll
Tejaswi Yadav’s name search in Draft Roll
X post by DM Patna
X post by ECI
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 3, 2025