جمعرات, دسمبر 12, 2024
جمعرات, دسمبر 12, 2024

HomeFact Checkریسلر انڈرٹیکر کے اسلام قبول کرنے کی خبر فرضی ہے

ریسلر انڈرٹیکر کے اسلام قبول کرنے کی خبر فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ہمارے واہٹس ایپ نمبر پر کئی یوزر س نے انڈرٹیکر کی دوتصویروں والا کولارج بھیجا۔جس میں وہ ایک عالم دین سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔جس کے ساتھ دعویٰ کیا جارہاہے کہ “ریسلر انڈرٹیکر نے اسلام قبول کر لیا ہے اور انہوں نے اپنا نیا نام محمد اسماعیل ٹیکر رکھا ہے“۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ موجود ہیں۔

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کے ساتھ لکھے ہوئے کیپشن کو جب ہم نے فیس بک اور ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا تو ہمیں فیس بک پر 3جولائی اور ایک جنوری 2015 کے دوپوسٹ ملے۔جسے محمد اویس اور سادت خان نامی یوز ر س نے شیئر کیا تھا۔بتادوں کہ مذکورہ دعوے کے ساتھ 2014 میں بھی مسعد عبدالقادر نامی فیس بک یوزر نے یہی تصویر شیئر کی تھی۔سبھی پوسٹ کے آرکائیو لنک درج ذیل ہیں۔

سادت کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

محمد اویس کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

مسعد کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

کیا سچ میں ریسلر انڈرٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے؟

ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہا ں ہمیں فلیکر نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جس کے مطابق بوہرا سماج کے عالم دین مولا سیدنا محمد برہان الدین سےطیارہ میں ریسلر انڈرٹیکر نے ملاقات کی تھی۔تصویر کو غور سے دیکھنے پر 31/7/2004 لکھا ہوا نظر آیا ۔

پھر ہم نے انگلش میں کچھ کیورڈ سرچ کیا ۔اس دوران ہمیں بروس نامی ویب سائٹ پر کچھ وضاحت کے ساتھ تصویر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ طیارہ میں مارک کیلوے عرف انڈر ٹیکر نے جب سیدنا محمد برہان الدین کو دیکھا تو ان سے مولاقات کی اور انہیں کہا کہ آپ بہت ہی عطیم ہستی ہیں۔لیکن اس میں کہیں انڈرٹیکر کے اسلام قبول کرنے کی بات نہیں کہی گئی ہے۔البتہ اس تصویر کو 2011 میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ انڈر ٹیکر کی وائرل تصویر بوہرا عالم دین برہان الدین سے ملاقات کی ہے۔مزید کیورڈ سرچ کے دوران میڈ فار پاکستان نامی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔جس کے مطابق انڈرٹیکر نےاسلام قبول کر لیا جو ہر مسلمان کےلئے بہت ہی اچھی خبر ہے۔ہم نے خبر کو احتیاطاًآرکائیو کرلیا ۔

میڈ فار پاکستان کی خبر پر بھروسا نہیں ہوا تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں آئی بی ٹی ،ریپ زیلاڈاٹ کام اور اوایم سی (OMC)نامی ویب سائٹ پر انڈرٹیکر کے مذہب کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئیں۔رپوٹ کے مطابق انڈر ٹیکر عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر انڈرٹیکر کا ایک انٹرویو بھی ملا۔جس میں وہ اپنی اہلیہ کا حوالہ دے کر یہ بتارہے ہیں کہ کس طرح ان کی اہلیہ نے انہیں یسوع مسیح سے قریب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے انڈر ٹیکر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔لیکن ہمیں وہاں بھی ٹیکر کے مسلمان ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ْ

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ انڈرٹیکر کےحوالے سے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ فرضی ہے۔انڈرٹیکر عیسائی مذہب کو مانتے ہیں۔جس مولانا کی تصویر کے ساتھ ٹیکر کی تصویر شیئر کی جارہی ہے،وہ بوہراسماج کے عالم دین محمد برہان الدین ہیں۔جن سے انڈرٹیکر نے ہوائی جہاز میں ملاقات کی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی معتبر نیوز ویب سائٹ پر ہمیں انڈرٹیکر کے مسلمان ہونے کی خبر نہیں ملی۔

Result:False

Sources

flickr:https://www.flickr.com/photos/justabbas52/5319489949/

bros:https://bros-destruct.livejournal.com/141672.html

IBT:https://www.ibtimes.co.in/5-facts-about-undertaker-you-would-find-hard-believe-797604#:~:text=He%20is%20a%20devout%20Christian&text=But%20that’s%20exactly%20what%20Undertaker%20has%20been%20%E2%80%93%20a%20devout%20Christian.

Rap:https://rapzilla.com/2020-12-undertaker-shares-became-christian/

OMC:https://www.odogwublog.com/wwe-from-dead-man-to-alive-in-christ-how-the-undertaker-found-god/

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=rCwnch5Hw-8

Twitter:https://twitter.com/undertaker

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular