جمعہ, نومبر 8, 2024
جمعہ, نومبر 8, 2024

ہومFact Checkمکہ میں منہدم عمارت کو ترکی زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کیا...

مکہ میں منہدم عمارت کو ترکی زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے

سوشل میڈیا پر عمارت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک اونچی عمارت کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ حال ہی میں ترکی اور شام میں زلزلے کے دوران منہدم ہونے والی عمارت ہے۔

متعدد صارفین نے اس عمارت کی ویڈیو کو شیئر کیا اور کچھ نے اس عمارت ترکی اور کچھ نے شام کا بتایا ہے۔

پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس عمارت کی ویڈیو کو متعدد میڈیا اداروں نے بھی ترکی میں ہونے والے زلزلے کا بتاکر شیئر کیا ہے۔ معروف میڈیا ادارہ ڈیلی موش نے بھی اس کو ترکی میں حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا ہے۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے اس عمارت کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس ویڈیو کو انوڈِ ٹول کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند کیفریمنز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، لیکن ہمیں اطمنان بخش نتائج نہیں ملے۔

اس کے بعد ہم نے یوٹیوب پر سرچ کیا اس دوران ہمیں ایک 11 اپریل 2022 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو ملی، جس میں ایک گاڑی میں لگے کیمرے میں اس جگہ کی تصاویر قید ہوئی ہیں، جہاں یہ عمارت تھی، لیکن یہاں معلوم ہوا کہ مذکورہ عمارت پہلے ہی منہدم ہوچکی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں عربی میں ‘قدیم مکہ کی تجدید’ لکھا ہے۔

Courtesy: Screengrab from viral video
Courtesy: Screengrab of video from actual place

قدیم مکہ کی تجدید گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں ایک رپورٹ ملی جس میں کہا گیا ہےکہ مکہ حکومت نے سیاحت کو فروغ اور قدیم مکہ کو جاذب نظر بنانے کے لیے متعدد قدیم عمارتیں منہدم کردی ہیں۔ یہاں معلوم ہوا کہ یہ عمارت دراصل مکہ کی ہے۔

 اس کے باوجود گوگل کے ذرئعے ہم اس عمارت تک پہنچ گئے، جس سے صاف ہوا کہ واقعی یہ عمارت مکہ میں موجود تھی جو کہ چند ماہ قبل منہدم کردی گئی ہے۔    

عمارت کی ویڈیو

Conclusion

اس طرح سے نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضع ہوا کہ عمارت کی ویڈیو ترکی اور شام میں زلزلے کی نہیں بلکہ مکہ کی ہے جہاں سیاحت کے فروغ کے لیے اس عمارت کو چند ماہ قبل منہدم کیا گیا تھا۔

Result: False

Our Sources

YouTube video by Driving Around channel, Dated April 12, 2022
Google Maps


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular