بدھ, اکتوبر 9, 2024
بدھ, اکتوبر 9, 2024

ہومFact Checkکنیڈین مجرم خاتون پر پولس کی بربریت کی ویڈیو گمراہ کن دعوے...

کنیڈین مجرم خاتون پر پولس کی بربریت کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

خاتون پر پولس کی بربریت کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ کنیڈین پولس آفیسر حجاب پہنے مسلمان لڑکی کو بے رحمی سے مار پیٹ رہا ہے۔ ترکیہ اردو نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ویڈیو کو شیئر کر لکھا ہے کہ “یہ دنیا کے مہذب ترین ملک کینیڈا کی پولس ہے، حجاب پہنے مسلمان لڑکی کے سر سے حجاب اتارنے کا طریقہ دیکھیں، یہ ممالک مسلم دنیا کو انسانی حقوق اور خواتین کے احترام کا سبق سکھاتے ہیں”۔

کنیڈین مجرم خاتون پر پولس کی بربریت کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
Courtesy: Twitter @TurkeyUrdu

مذکورہ دعوے کے ساتھ ویڈیو کو فیس بک اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا لنک، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

کنیڈین مجرم خاتون پر پولس کی بربریت کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
Courtesy:FB/qazijavaid.ashraf

Fact

خاتون پر پولس کی بربریت کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کنیڈین نیوز ویب سائٹ سی ٹی وی نیوز پر شائع 23 جولائی 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو میں جس خاتون پر پولس بربریت کر رہی ہے اس کا تعلق کنیڈا کے کیلگیری سے ہے۔ رپورٹ میں خاتون کا نام ڈالیا کافی بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سیاہ فام خاتون کو پولس نے اس بے رحمی سے زمین پر دے مارا، بعد میں اس کی موت بھی ہو گئی۔ لیکن رپورٹ میں کہیں بھی اس کے مذہب کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ: سی ٹی وی نیوز

مزید سرچ کے دوران ہمیں کیلگیری ہیرالڈ نام کے یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو ملی جسے 27 اکتوبر 2020 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ جس میں آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون نے حجاب نہیں پہنا ہوا ہے، بلکہ اس کے سر پرہیئر بینڈ نما کپڑا ہے، جسے پولس ہٹانے کی کوشش کرتی ہے تو اسے ہٹانے سے وہ منع کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

Courtesy: YouTube/ Calgary Herald

بتادوں کہ اس ویڈیو کو 2020 میں فرانس کی مسلمان خاتون کا بتاکر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک نیوز چیکر اردو ٹیم پہلے ہی کر چکی ہے۔

اب یہ واضح ہوا کہ کنیڈین مجرم خاتون پر پولس کی بربریت کی ویڈیو پرانی ہے اور پورے ویڈیو میں خاتون کو بغیر حجاب کے دیکھا جا سکتا ہے۔

Result: False

Our Sources

Report pblished by CTV News on 23 July 2021
Video report published by Calgary Herald on 27 Oct 2020

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular