ہفتہ, ستمبر 14, 2024
ہفتہ, ستمبر 14, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی 5 وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جس نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

کیا پولس ملازم نے سرعام بیچ سڑک پر لڑکے اور لڑکی کو ماری گولی؟

اس ہفتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں پولس اہلکار سرعام ایک جوڑے کو گولی مار دیتا ہے۔ اس ویڈیو مختلف شہر کا بتاکر شیئر کیاگیا تھا۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو ایک ویب سیریز کی شوٹنگ کی ہے۔ جسے فرینڈس کیفے گڑگاؤں کے سامنے شوٹ کیا گیا تھا۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں

بنگلہ دیش فساد کے ویڈیو کو مغربی بنگال کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہا شیئر

اس ہفتے مغربی بنگال کے نام سے ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔جس میں یوزر کا دعویٰ تھا کہ مغربی بنگال سے مسلمانوں کی غنڈہ گردی کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ مسلمان فوجیوں اور پولس پر حملہ کررہے ہیں۔ بتادوں کہ وائرل ویڈیو کا مغربی بنگال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکہ آرمی سے بحث و مباحثہ کا وائرل ویڈیو بنگلہ دیش کے چٹاگانگ کا ہے۔ 

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

پریاگ راج کمبھ میلے کی پرانی تصویر کو ہریدوار کمبھ کا بتا کر کیا جارہا ہے شیئر

 یوزر کا دعویٰ ہے کہ ہریدوار کمبھ میلے میں ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ لیکن کرونا گائیڈ لائن کو فالو نہیں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پچھلے سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے تبلیغی جماعت کے لوگ مرکز میں رُکے تھے تو اسے کرونا بم کہا گیا تھا۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وائرل تصویر ہریدوار کمبھ میلے کی نہیں ہے، بلکہ پریاگ راج کمبھ میلے کی ہے۔ یہ تصویر 2019 میں سنگم میں اسنان کے دوران خلاء سے کلک کی گئی تھی۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

کیا دہلی کے دوارکا میں مسلمانوں نے تین مندروں کو کیا منہدم؟ 

سدرشن ٹی وی نے ایک ویڈیو رپورٹ اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ جس میں سدرشن ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ دہلی کے دوارکا میں تین مندروں کے بتوں کو مسلمانوں نے منہدم کردیا ہے۔ اس ویڈیو کو سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے نے بھی شیئر کیا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے نے جس رپورٹ کو جہادیوں (مسلمان) سے جوڑکر شیئر کیا ہے۔ وہ دراصل ایک مہیش نامی شخص نے انجام دیا تھا۔ بتا دوں کی دہلی دوارکا ضلع کے ککرولا مندر میں بتوں کو مہیش نامی شخص نے توڑا تھا۔ جسے پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

کیا کانگریس کی ریلی میں لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟

ٹویٹر پر اُتم چورسیا نامی یوزر نے بیس سیکینڈ کا ریلی کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ کانگریس کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔اب راہل گاندھی اس پر کیا بیان دیں گے؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو کیرلہ کے کوزی کوڑا میں ہوئے راہل گاندھی کے روڈ شو کا ہے۔ جہاں آئی یو ایم ایل پارٹی کے کارکنان نے اپنے پارٹی کا پرچم لہرایا تھا۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular