اتوار, نومبر 17, 2024
اتوار, نومبر 17, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی 5 وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جس نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

کیا دہلی کے جماعت اسلامی ہند کی مسجد میں کھولا گیا کووڈ سینٹر؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر مسجد کی دو تصاویر خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں یوزر کا دعویٰ تھا کہ جماعت اسلامی ہند نے دہلی میں واقع اپنے مرکزی مسجد کے اشاعت الاسلام کے ہال کو کرونا مریضوں کے لئے وقف کردیا ہے۔ بھارت کے مسلمانوں نے مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے باوجود اپنے وطن کے شہریوں کی خیر خواہی میں مساجد کے دروازے انسانی مدد کے لئے کھول دئیے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وائرل تصاویر ایک سال پرانی ہے اور ان تصاویر کا دہلی کے جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مسجد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکہ یہ تصاویر پونے کے اعظم کالج آف ایجوکیشن کے کیمپس میں بنی مسجد کی ہے، جسے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

گستاخِ رسولؐ نرسمہانند سرسوتی کو پولس نے کیا گرفتار؟

سوشل میڈیا پر یتی نرسمہانند سرسوتی کا ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے۔ جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کو بھڑکاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ پولس نے آخر کار گستاخ رسولﷺ نرسمہانند سرسوتی کو گرفتار کرہی لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ نرسمہانند سرسوتی کی گرفتاری والا وائرل ویڈیو کم از کم 8 مہینے پرانا ہے۔ مذکورہ سبھی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دہلی پولس نے نرسمہانند کو جلد سے جلد حاضر ہونے کا سمن بھیجا ہے۔ لیکن ان کی گرفتاری اب تک نہیں ہوئی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

کیا 5 جی نیٹورک ٹیسٹنگ کی وجہ سے آئی کووڈ-19 کی دوسری لہر؟

فیس بک یوزر کا دعویٰ ہے کہ 5 جی نیٹورک ٹیسٹنگ کی وجہ سے کرونا وائرل کی دوسری لہر آئی ہے۔ جبکہ حقیقت اس سے پرے ہے۔ 5 جی نیٹورک ٹیسٹنگ کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ بھارت میں ابھی 5 جی ٹیسٹنگ کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے یہ کہنا غلط ہوگا کہ بھارت میں کروناوائرس کی دوسری لہر 5 جی ٹیسٹنگ کی وجہ سے آئی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا کوئی خود کا آکسیجن لیول بغیر مشین کے چیک کر سکتا ہے؟

سوشل میڈیا پر خود سے آکیسجن لیول چیک کرنے کے دعوے کے ساتھ 30 سیکینڈ کا ایک گرافک والا ویڈیو شیئر کیا جارہا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ اگر آپ اپنا سانس پوائنٹ “اے” سے “بی” تک روکنے میں کامیاب ہوگئے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے پھیپھڑے تندرست ہیں اور کرونا سے متاثر نہیں ہیں۔
طریقہ کار : ویڈیو پلے کر کے پہلے اے تک سانس اندر لیں اور اس کے بعد سانس کو بی تک رو ک لیں۔ جبکہ حقیقت یہ کہ  10 سیکینڈ سانس روک کر آکسیجن لیول چیک کرنے کا دعویٰ سراسر فرضی ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال

کیا اسدالدین اویسی نے ٹرین کے ذریعے بھیجا آکسیجن ٹینکر؟ 

سوشل میڈیا پر 30 سیکینڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں آکسیجن ٹینکر ٹرین پر نظر آرہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے آکسیجن ٹینکر مدد کے طور پر بھیجا جا رہا ہے۔جبکہ سچائی یہ ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا آکسیجن ٹینکر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ بلکہ یہ 7 خالی ٹینکروں کو مہاراشٹر سے وشاخاپٹنم آکسیجن کے لئے آکسیجن ایکسپریس سے 19 اپریل 2021 کو بھیجا گیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular