جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی 5 وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جس نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

کیا گجرات میں 5 جی ٹاور کو لوگوں نے کر دیا آگ کے حوالے؟

فیس بک پر 45 سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ گجرات میں 5 جی ٹاور پر زبردست آگ لگادی گٸی ہے۔لیکن  تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ گجرات کے 5 جی ٹاور میں آتشزدگی والی خبر فرضی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو گوا کے رہائشی علاقے میں موجود ایک ٹاور میں 3 سال پہلے لگی آگ کا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال

حماس کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کا نہیں ہے یہ ویڈیو

سوشل میڈیا پر 10 سیکینڈ کے ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی کیمیکل فیکٹری پر حماس کی طرف سے راکٹ داغے گئے ہیں۔جبکہ سچائی یہ ہے کہ  اسرائیلی کیمیکل فیکٹری میں حماس کی جانب سے راکٹ حملے کے نام سے وائرل ویڈیو کم از کم 6 سال پرانا ہے اور اس ویڈیو کو پہلے بھی مختلف ممالک کا بتایا جا چکا ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

کیا وائرل تصویر میں نظر آرہے شخص کی آکسیجن کی کمی سے ہوئی موت؟

یوزر کا دعویٰ ہے کہ”ہمیں مندر چاہئیے، مندر چاہئیے مندرچاہئیے۔روٹی نہیں چاہئیے، اسکول نہیں چاہئیے ،اسپتال نہیں چاہئیے۔ چلانے والا کرونا کی وجہ سے مرگیا”۔ کچھ یوزرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس شخص کی لکھنؤ میں آکسیجن نا ملنے کہ وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ  وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعوی فرضی ہے۔ تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام جیتندر گپتا ہے ، جو دہلی کے رہنے والے ہیں اور وہ ابھی باحیات ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

کیا اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر اس ہفتے 29 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے یہ پتا چلا کہ  کہ وائرل ویڈیو اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو مصر کے اسماعیلیہ پائپ لائن دھماکے کا ہے۔ بتادوں کہ یہ ویڈیو جولائی 2020 میں ہوئے حادثے کا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

ممبئی تاؤتے طوفان کے ویڈیو کو گجرات کے سیلاب کا بتا کر کیا جا رہا ہے شیئر

فیس بک یوزر کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو گجرات میں آئے سیلاب کا ہے۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک درج ذیل ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ  وائرل ویڈیو ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کا ہے۔ جہاں تاؤتے طوفان کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے۔ اس ویڈیو کا گجرات کے سیلاب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular