اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پانچ مختصر...

Weekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے محمد بن مرسل سے منسوب کرکے ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وکیل شیر افضل خان کے ملک چھوڑنے کا فیصلہ و گجرات کے ہیرا کاروباری مہیش سوانی کے حوالے سے متعدد پوسٹ شیئر کئے گئے۔ جس سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے محمد بن مرسل سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر سزائے موت سے پہلے محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کا ہے، جبکہ یہ ویڈیو تقریبا 9 سال پہلے، شام سے لوٹے مسفر کی ایئرپورٹ پر اپنی ماں سے ملاقات کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستانی وکیل شیر افضل خان نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے؟ 

پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل خان مروت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے، شیر افضل مروت پاکستان میں موجود ہیں۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا یہ تصویر اڈیالہ جیل کی اس سیل کی ہے جہاں عمران خان کو رکھا گیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک قید خانے کی تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ اُس اڈیالہ جیل کی تصویر ہے، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو رکھا گیا ہے، جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر امریکہ کے جفرسن شہر میں موجود میسوری ریاست کے قید خانے کی ایک سیل کی ہے۔ پوری پڑتال پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 سب وے پر معذور آدمی کو زد و کوب کرنے کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟

ایکس ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ یہ تازہ واقعہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پیش آیا ہے، جہاں سب وے باکس آفس سے گذر رہے معذور آدمی کو ایک شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریبا دو سال پرانی ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

گجرات کے ہیرا کاروباری مہیش سوانی کی اس تصویر کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل نٹورکنگ سائٹ پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کے گجرات سے تعلق رکھنے والے مشہور ہیرا کاروباری مہیش سوانی نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے مختلف مذاہب کی 470 یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ مہیش کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے اور وہ اس طرح اجتماعی شادی کرواتے رہتے ہیں۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular