منگل, اکتوبر 15, 2024
منگل, اکتوبر 15, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ یہاں...

Weekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر اس ہفتے کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی کے مداحوں کا بتاکر ایک تصویر خوب شیئر کی گئی، اس کے علاوہ ٹریکٹر اسٹنٹ کی ایک ویڈیو کو بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کے ٹریکٹر افتتاح کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ وہیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جیل میں پٹائی اور حج 2023 کا بتاکر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

 کیا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جمع ہوئے دھونی کے مداحوں کی ہے یہ تصویر؟

سڑک پر موجود لوگوں کی بھیڑ کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ احمد آباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جمع ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کے مداح ہیں۔ لیکن جب ہم نے اس کی باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور گریٹ ایتھوپین دوڑ مقابلے میں جمع ہوئے لوگوں کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا بھارتی وزیرِ ٹرانسپورٹ کے ٹریکٹر افتتاح کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ٹریکٹر اسٹنٹ کی ویڈیو خوب شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں اسٹنٹ کر رہا شخص بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ ہیں۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص ایک کسان ہے اور ویڈیو متھرا کی ہے۔ پورا سچ یہاں پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو پی ٹی آئی کارکنوں پر جیل میں ہو رہے تشدد کی ہے؟ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی ہے۔ یہ ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے، اس کا پاکستان میں چل رہی سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا یہ تصویر ناسک ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوئے کتّے کے گوشت کی ہے؟

واہٹس ایپ پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں جانور کے گوشت کو ایک شخص اٹھائے ہوا تھا اور اس کے ارد گرد پولس اہلکار نظر آرہے تھے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر ناسک ریلوے اسٹیشن سے 500 کیلوں کتے کا گوشت برآمد کرنے کی ہے۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور چنئی کے ایک ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ پورا سچ پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا آرمی پریڈ کی یہ ویڈیو حج 2023 کی ہے؟

سوشل میڈیا پر اس ہفتے حج 2023 سے منسوب کرکے آرمی پریڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو 2023 میں حجاج اکرام کے لیے تعین کی گئی سیکیورٹی فورس کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو 2017 میں ہوئے ملیٹری پریڈ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular