جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی تصویر پاکستان کے اسلام آباد...

کیا پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی تصویر پاکستان کے اسلام آباد کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی تصویر کو پاکستان کے اسلام آباد اور کراچی کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس تصویر میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکوں پر جمع پانی میں متعدد قیمتی گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔

پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی تصویر کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
Courtesy:Twitter @Adenjanwani

بھارت، پاکستان، چین اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں ان دنوں بارش اور سیلاب کا قہر برپا ہے۔ وہیں دوسری جانب اس سے متعلق تصاویر اور ویڈیو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ حال کے دنوں میں ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کافی گاڑیاں سڑک پر پانی میں تیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ صارفین اس تصویر کو پاکستان کے اسلام آباد اور کراچی کا بتا رہے ہیں۔ آپ درج ذیل میں وائرل پوسٹ اور آرکائیو لنک دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں, یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

اسلام آباد اور کراچی کے حوالے سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔ جس میں اس تصویر کو چین میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب کا بتایا گیا ہے۔ اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ جانکاری سے پتا چلا کہ وائرل تصویر چین میں آئے سیلاب کی ہے۔ پھر ہم نے چین میں آئے سیلاب سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ایسٹ موجو نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے ساتھ ایک خبر ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چین کے ژینگ ژو میں آئے سیلاب میں 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ وہیں سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے اس شہر کو خالی کر دیا تھا۔

سرچ کے دوران چائینا گلوبل ٹیلیویزن نیٹورک اور کیچ نیوز ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے خبریں ملیں۔ جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ چین کے ژینگ ژو اور حنان میں آئے سیلاب نے ان دنوں شہروں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن یہ تصویر اصل میں کس شہر کی ہے اس کا ذکر کہیں نہیں ہے۔

پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی تصویر چین کے کس شہیر کی ہے؟

پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وائرل تصویر چین کے کس شہر کی ہے؟ اس حوالے سے کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں یو این کلائی میٹ چینج نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 21 جولائی 2021 کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں وائرل تصویر کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق یہ تصویر ژینگ ژو شہر کی ہی ہے۔ جہاں ایک دن میں 8 مہینے کے برابر بارش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان سونامی کے ویڈیو کو بیجنگ ایئرپورٹ کا بتاکر کیا گیا شیئر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی وائرل تصویر پاکستان کے اسلام آباد یا کراچی کی نہیں ہے، بلکہ یہ تصویر چین کے ژینگ ژو نامی شہر کی ہے۔ جہاں آئے سیلاب کی وجہ سے گاڑیاں پانی میں تیر رہی ہیں۔

Result: Misleading

Sources

EastMoJo

CGTN Tweet

CatchNews

UN Climate Change Tweet

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular