Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
شیئر چیٹ پر ایک پوسٹر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک مسجد نُما مکان نظر آرہا ہے۔ اس مکان کے حوالے سے یوزر کا دعویٰ ہے کہ “کیرلہ کی کمیونسٹ سرکار نے ملاپورم کی سُوبرہمن مندر کو پزہیانگڑی مسجد بنا دیا ہے”۔

سوشل میڈیا پر آئے دن مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔ کبھی مسلمانوں کو دہشت گرد تو کبھی غدارِ وطن کہہ کر بلایا جاتا ہے۔ وہیں ان دنوں ایک پوسٹر شیئر چیٹ پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں مسجد نُما عمارت کے مندر ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ کیرلہ کی کمیونسٹ سرکار مندروں کو مسجد میں بدل رہی ہے۔
فیس بک اور ٹویٹر پر جب ہم نے وائرل دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتاچلا کہ پچھلے کئی سالوں سے مذکورہ دعوے کے ساتھ مسجد کی تصویر کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ درج ذیل میں ایمبڈ لنک اور فیس بک کا اسکرین شارٹ موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر مسجد نما وائرل تصویر کا ہم نے سب سے پہلے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مسجد سے متعلق کئی جانکاریاں ملیں۔ جس سے واضح ہوچکا کہ یہ عمارت کیرلہ میں موجود پزہیانگڑی مسجد ہے۔ جسے مندر بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کیرلہ کی سیاسی جماعت کے بینرکو پاکستانی جھنڈہ بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہاہے شیئر
تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے جب ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں کیرلہ ٹوریزم نامی ویب سائٹ پر وائرل پزہیانگڑی مسجد کی تعمیر و تاریخ کے حوالے سے جانکاری ملی۔ کیرلہ ٹوریزم ویب سائٹ کے مطابق پزہیانگڑی مسجد کی تعمیر پانچ سو سال پہلے کی گئی تھی۔ یہ مسجد ملپ پورم کےمشرقی منجیر علاقے میں موجود ہے۔ اس مسجد میں فروری یا مارچ کے مہینے میں ایک مذہبی پروگرام منقد کیا جاتا ہے۔

ملپ پورم آن لائن ویب سائٹ کے مطابق محمد شاہ کی یاد میں پزہیانگڑی مسجد کی تعمیر کروائی گئی تھی۔ پزہیانگڑی مسجد کو کندوتی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ کیرلہ کی چیرامن مسجد اور پزہیانگڑی مسجد کو بھارت کی سب سے پہلی مسجدوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا ٹور نامی ویب سائٹ پر بھی یہ جانکاری دی گئی ہے کہ یہ مسجد محمد شاہ کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی۔

اس مسجد کے حوالے سے وائرل دعوے کی تحقیقات نیوزچیکر کی انگریزی ٹیم دوسال پہلے ہی کر چکی ہے۔ جسے آپ یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پزہیانگڑی مسجد کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ مسجد 500 سال پرانی ہے۔ اس سے متعلق ہمیں کوئی بھی میڈیا رپورٹ دستیئاب نہیں ہوئی جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہو کہ یہ مسجد پہلے مندر ہوا کرتی تھی۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 17, 2025
Mohammed Zakariya
April 26, 2024
Mohammed Zakariya
September 18, 2023