Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ جس میں سڑکوں پر ٹریفک اور کوڑا نظر آرہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ ” پاکستان کے خیبرپختونخوا کا ایک منظر، اگر آپ ایسا نیا پاکستان چاہتے ہیں تو پھر وہی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں”۔
سوشل میڈیا پر آئے دن طرح طرح کے پوسٹ گمراہ کن اور فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے جاتے ہیں۔ وہیں ان دنوں ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے خیبرپختونخوا کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ درج ذیل میں سوشل میڈیا پوسٹ کو یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔
ہم نے جب کراؤڈ ٹینگل پر وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کو سرچ کیا تو پتاچلا کہ مذکورہ دعوے پر پچھلے30 دنوں میں 20,180 یوزرس تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔ بتادوں کہ اس تصویر کو شیئر کرنے والے زیادہ تر پاکستانی یوزرس ہیں۔
Fact Check/Verification
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے تصویر کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ یہاں بھی ہمیں کچھ معتبر نتائج نہیں ملے۔
تصویر کو غور سے دیکھنے پر یہ ہمیں کچھ جانی پیچانی سی لگی۔ کیونکہ تصویر میں نظر آرہی گاڑیاں اور عمارت بھارت کی ریاست اترپردیش کے لکھنؤ کی لگ رہی تھی۔وائرل تصویر مں دور نظر آرہی پیلے رنگ کی عمارت پر باریکی سے دیکھنے پر ایسا لگا کہ لکھنؤ کی جامع مسجد ہے۔ پھر ہم نے تصویر حوالے سے گوگل میپ پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل تصویر میں نظر آرہی عمارت سے ملتی جلتی تصاویر ملیں۔ جسٓے آپ درج ذیل میں دیکھ کر موازنہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا فیکٹ چیک۔
تصویر کے دوسرے حصے پر جب ہم نے غور کیا تو بلو رنگ کی گاڑی پر ہندی میں پولس لکھا ہوا نظر آیا۔ اس سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر پاکستان کی نہیں ہے۔
مذکورہ جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے اپنے لکھنؤ کے صحافی ساتھیوں سے رابطہ کیا اور ان سے تصویر کے حوالے سوال کیا کہ یہ تصویر کہاں کی ہے؟ صحافیہ شاہندہ نے بتایاکہ یہ تصویر حسین آباد میں واقع یونیٹی کالج والی سڑک کی ہے۔ وہیں پر جامع مسجد ہے۔ جسے لکھنؤ کے سلطان احمد شاہ نے 1843 میں تعمیر کروایا تھا۔
سرچ کے دوران ہمیں لکھنؤ آن لائن ویب سائٹ پر جامع مسجد سے متعلق جانکاری ملی۔ جس میں جامع مسجد لکھنؤ کے حوالے سے تفصیلی معلومات موجود ہے۔ جسے یہاں کلک کرکے آپ پڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی امیرزادی سے پاکستانی ڈرائیور کی شادی۔
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل تصویر پاکستان کے خیبرپختونخوا کی نہیں ہے۔ بلکہ لکھنؤ کے حسین آباد کی جامع مسجد والی سڑک ہے۔
Result: False
Our Source
Ground report
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.