پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckFact Check: پٹرول پمپ ملازم کے اسرائیلی شہری کو ایندھن دینے سے...

Fact Check: پٹرول پمپ ملازم کے اسرائیلی شہری کو ایندھن دینے سے انکار کی یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
متحدہ عرب امارات میں بنگالی پٹرول پمپ ملازم نے اسرائیلی شہریوں کو غزہ میں جاری مظالم کے خلاف ایندھن دینے سے انکار کر دیا۔
Fact
یہ ویڈیو امریکی ریاست نیوجرسی کی ہے، جہاں ایک ملازم نے یہودیوں کی گاڑی میں ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں یہودی لباس میں ملبوس دو افراد کو پٹرول پمپ ملازم انگلش میں غلیظ گالی دیتے ہوئے اور ایندھن و پارکنگ دینے سے انکار کرتے ہوئے سنائی دے رہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کی ہے۔ جہاں ایک بنگالی پٹرول پمپ ملازم نے اسرائیلی شہریوں کو غزہ میں جاری مظالم کے خلاف ان کی گاڑی میں ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “متحدہ عرب امارات: پٹرول پمپ پر کام کرنے والے بنگالی ورکر نے اسرائیلی شہریوں کو غزہ میں جاری مظالم کے خلاف پٹرول ڈالنے سے انکار کردیا”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل ریوس امیج کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایرانی نیوز ایجنسی رؤیا کے آفیشل یوٹیوب چینل رؤیا نیوز انگلش پر 13 اگست 2024 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے عنوان میں لکھا تھا “فیکٹ چیک: دو یہودی افراد کو گیس اسٹیشن پر سروس دینے سے انکار کردیا گیا”۔ پھر ہم نے پورے ویڈیو کو دیکھنا شروع کیا تو ویڈیو کے 24 سیکینڈ پر انگلش اور عربی میں لکھا ہوا نظر آیا، جس کا ترجمہ ہے “یہ ویڈیو امریکہ کے نیوجرسی کی ہے۔ جہاں یہ واقعہ ستمبر 2023 میں پیش آیا تھا”۔

Courtesy: YouTube/ Roya News English

مذکورہ میں ملی معلومات کے پیش نظر ہم نے گوگل پر “یو ایس، نیوجرسی، گیس اسٹیشن، 2 جوئش مین، ڈینائی سروس” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کی 5 اور 6 تاریخ کو ایکس پر شیئر کی گئی ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی، جسے نیوجرسی میں ایک گیس اسٹیشن کے ملازم کی جانب سے یہودیوں کو گیس بھرنے سے انکار کا بتایا گیا ہے۔ ایکس پوسٹ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: X@idan_bg

وائرل ویڈیو کو مزید غور سے دیکھنے پر ہمیں گیس اسٹیشن کا نام اور لوگو نظر آیا۔ اس کے بعد ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر “نیوجرسی، فیول4 ” کیورڈ سرچ کیا تو ہم اسکرال کی مدد سے اسی گیس اسٹیش والے مقام تک پہنچے، جس کی ویڈیو ان دنوں متحدہ عرب امارات کا بتاکر وائرل ہو رہی ہے۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے گیس اسٹیشن اور گوگل میپس پر نظر آنے والی تصاویر کا موازنہ کیا تو واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو متحدہ عرب امارات کی نہیں ہے، بلکہ امریکی ریاست نیوجرسی کے لیک ووڈ کے ایک گیس اسٹیشن کی ہے۔

Screenshot of Google Maps
Screenshot of Google Maps

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو امریکی ریاست نیو جرسی کے لیک ووڈ میں موجود ایک گیس اسٹیشن کی ہے، جہاں ایک ملازم نے یہودیوں کی گاڑی میں ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن اس انکار کے پیچھے کی وجہ اور پٹرول پمپ ملازم کے بنگالی ہونے کی بات واضح نہیں ہو سکی۔

Result: Partly False

Sources
Video published by YouTube Channel Roya News English on 13 Aug 2024
X post by @idan_bg, @VoiceOfLevant and @SagciGazete on 05,06 Aug 2024
Geo location search
Self analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular