منگل, اپریل 30, 2024
منگل, اپریل 30, 2024

ہومFact CheckFact Check:اسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کی نہیں...

Fact Check:اسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کی نہیں بلکہ گیم کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر اسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ وہی اسرائیلی ٹینک ہے جسے حماس نے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “یہودیوں تباہی کی یہ ویڈیو نہیں دیکھی تو کچھ نہیں دیکھا غیرت مند قوم نے مسلمان ہونے کا حق ادا کر دیا شکریہ”۔ ایک دوسرے صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “حماس کے اسرائیلی ٹینکوں پر تابڑ توڑ حملے”۔

اسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کی یہ ویڈیو الیکٹرانک گیم کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ Mushahid Khan
Courtesy: Facebook/ Farwa Batool

Fact

اسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سبھی گوگل ٹولس پر سرچ کیا۔ لیکن کچھی بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر “آرما، گیم، وار، ٹینک اٹیک” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پی آر او ایل آر آر نامی یوٹیوب چینل پر 19 اکتوبر 2023 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔

جس کے ڈسکرپشن میں واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ورچوئل گیم سمولیشن ہے۔ ساتھ ہی ڈسکرپشن میں اسے آرما گیم پلے اور بوہیمیا انٹیریکٹیو اے ایس کنٹنٹ کی مدد سے تیار کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ PRO LRR
Courtesy: YouTube/ PRO LRR

اس حوالے سے ہمیں آرما کی ویب سائٹ بوہیمیا انٹریکٹیو پر ایک آرٹیکل ملا۔ جس میں گیم کی ویڈیو کے حوالے سے انتباہ کیا گیا ہے کہ صارفین حالیہ اسرائیل اور حماس تنازع سے جوڑکر ان ویڈیوز کو شیئر نہ کریں۔

گیم کی ویڈیو کے حوالے سے گزشتہ دنوں بھی نیوزچیکر کی جانب سے فیکٹ چیک کیا جا چکا ہے۔ جسے آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کی نہیں بلکہ گیم کی ہے، جسے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
Video uploaded by PRO LRR on 19 Oct 2023
Information provided by Arma Platform on 10 Oct 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular