جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkدہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کی تصویر کومذہبی رنگ دے کر...

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کی تصویر کومذہبی رنگ دے کر سوشل میڈیا پر کیاجارہاہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر کیجری وال کی ایک تصویر مسلمانوں کے حلیئے میں خوب گردش کررہی ہے۔ی وزرس کا دعویٰ ہے کہ “2021کے پہلے دن جامع مسجد جاکر دہلی کےوزیر اعلیِ اروند کیجری وال نے ملک کےلیے نماز پڑھی اور دہلی کےلیے دعاء بھی کیا۔

روی گُرو کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر بھی سی ایم کیجری وال کی تصویر کوفرضی دعوے کے ساتھ کیاگیا شیئر

https://twitter.com/PriyaSinghHindu/status/1345060593045127168

Fact Checking/Verification

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کی وائرل تصویر کی حقائق جاننےکےلئے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے ٹویٹرایڈوانس کی مدد سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں 7جولائی 2016 کا ایک ٹویٹ ملا ۔جس میں کیجری وال کی وائرل تصویر میں عاپ لیڈر سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اپنے بچے ایم ایل اے ہو اس کےلیے دعاء مانگتے

مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کم از کم 4سال پرانی ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں انڈین ایکسپریس پر شائع 5جولائی 2016 کی ایک خبر ملی۔جس میں سی ایم کیجری والی کی وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔جس میں وہ لوگوں کے ساتھ افطار کررہے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق دہلی کے سی ایم کیجری وال نے پنجاب کے ملیرکوٹلہ میں افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔بتادوں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں افطار پارٹی کے کچھ دن پہلےقرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی تھی۔جس میں عاپ لیڈر نریش یادو کا نام آیا تھا۔

سرچ کے دوران عاپ پنجاب کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 6جولائی 2016 کو اپلوڈ شدہ وائرل تصویر ملی۔جس کے کیپشن میں پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ “آپ سبھی کو عید مبارک ہو

سی ایم کیجری وال کے حوالے سے مزید کیورڈ سر چ کیا تو ہمیں گیٹی امیج پر 4جولائی 2016 کو شائع شدہ ہوبہو وائرل تصویر جیسی کئی تصاویر ملی۔جس میں کیجری وال وہی ٹوپی ،عربی رومال،چشمہ اور شرٹ پینٹ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔گیٹی امیج کے مطابق دہلی کے سی ایم اروندکیجری وال نے ملیر کوٹلہ میں افطارپارٹی میں شرکت کی اور مسلمانوں کے ساتھ روزہ بھی کھولا۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کی مسلم حلیئے والی تصویر 4سال پرانی ہے۔اس تصویر کا سال نو 2021 کے موقع پر جامع مسجد میں نماز پڑھنےسے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Result- False

Our Sources

Twitter:https://twitter.com/nothing_world/status/751051066612088832

Inex:https://indianexpress.com/article/india/india-news-india/kejriwal-campaigns-at-malerkotla-denounces-desecration-2894326/

AAp:https://twitter.com/AAPPunjab/status/750898542760329216

Getty:https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/delhi-chief-minister-arvind-kejriwal-in-skull-cap-offers-news-photo/544928202

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular