ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: عمران خان کی داڑھی والی ترمیم شدہ تصویر وائرل

Fact Check: عمران خان کی داڑھی والی ترمیم شدہ تصویر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

پاکستان میں ہوئے عام انتخابات 2024 سے متعلق مختلف دعوے، تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اسی کڑی میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ داڑھی میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے عمران خان کی داڑھی والی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ‏ “یہ خان صاحب کی تازہ فوٹو ہے ماشاءاللہ عمران خان داڑھی کے ساتھ کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں”۔

عمران خان کی داڑھی والی یہ تصویر جعلی ہے
Courtesy: Facebook/ Ihsan Afridi

Fact

عمران خان کی داڑھی والی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے تصویر کو سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں سال کے 29 جنوری کو پی ٹی آئی ٹائگرس نامی فیس بک پیج پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔ یہ تصویر ہوبہو وائرل تصویر جیسی ہی ہے، لیکن اس میں ان کے چہرے پر سفید داڑھی موجود نہیں ہے۔ ہم نے دونوں تصویر کا بغور موازنہ بھی کیا، جس میں بقیہ چیزیں اور افراد دونوں تصویر میں مماثلت رکھتے ہیں۔

Courtesy: Facebook/ bestfrinde1052

مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل لیگل کوآرڈینیٹر مشعل یوسفزائی کے مستند ایکس ہینڈل پر مذکورہ تصویر موصول ہوئی، جسے 1 اگست 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس کے کیپشن میں لکھا ہے، “خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہنگے خان صاحب! کیونکہ آپ ہماری آخری امید ہیں”۔

Courtesy: X @AkMashal

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ عمران خان کی اصل تصویر کو ترمیم کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Altered Image

Sources
Facebookpost by bestfrinde1052 on 29 jan 2024
Tweet by @AkMashal on 1 Aug 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular