جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا اسدالدین اویسی نے ٹرین کے ذریعے بھیجا آکسیجن ٹینکر؟ وائرل دعوے...

کیا اسدالدین اویسی نے ٹرین کے ذریعے بھیجا آکسیجن ٹینکر؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 30 سیکینڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں آکسیجن ٹینکر ٹرین پر نظر آرہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے آکسیجن ٹینکر مدد کے طور پر بھیجا جا رہا ہے۔

اسدالدین اویسی کے حوالے سے آکسیجن ٹینکر کی مدد والا وائرل پوسٹن
Courtesy:FB/زینت خان

زینت کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ملک بھر میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے اب تک ہزاروں اموات ہو چکی ہیں۔ بھارت کے کئی مسلم صنعت کار کروڑوں روپے کا آکسیجن لوگوں کی جان بچانے کے لئے بغیر معاوضے کے ضرورت مندوں تک پہنچا رہے ہیں۔ وہیں سعودی عرب نے بھارت کو 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھیجا ہے۔ کئی مسلم رہنماؤں نے بھی کرونا کٹ اور آکسیجن وقتاً فوقتاً جگہ جگہ فراہم کروا رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر 30 سیکینڈ کا ایک ویڈیو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں کئی آکسیجن ٹینکرس ٹرین کے پیچھے لگے ریمپ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ یوزرس کا دعویٰ ہے یہ ٹینکر ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی مدد کے طور پر سرکار کو بھیجوا رہے ہیں۔ وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب سے آئے آکسیجن ٹینکر کا ویڈیو ہے۔ کچھ لوگ اس ویڈیو کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کر رہے ہیں۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

اسدالدین اویسی کے حوالے سے آکسیجن ٹینکر کی مدد والا وائرل پوسٹن
اسدالدین اویسی کے حوالے سے آکسیجن ٹینکر کی مدد والا وائرل پوسٹن
https://twitter.com/RehanGa84230011/status/1386735958435852292

Fact Check/Verification 

وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ تب ہم نے آکسیجن سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں لائیو منٹ، نیوز ایجنسی اے این آئی اور فرسٹ پوسٹ پر شائع 19 اور 20 اپریل 2021 کی خبریں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آرہے سات خالی ٹینکروں کو مہاراشٹر کے کلمبولی سے آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے وشاخاپٹنم کے لیے 19 اپریل 2021 کو روانہ کیا گیا تھا۔ تاکہ وہاں پہنچ کر ٹینکروں کو آکسیجن سے بھر کر واپس مہاراشٹر لایا جا سکے۔ اب واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا آکسیجن ٹینکر اویسی نے سرکار کو عوام کے لئے نہیں دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دہلی کے جماعت اسلامی ہند کی مسجد میں کھولا گیا کووڈ سینٹر؟

پھر ہم نے اسدالدین اویسی کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ای ٹی وی بھارت پر شائع ایک خبر ملی۔ رپورٹ کے مطابق مجلس چیریٹی ایجوکیشن اینڈ ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے کووڈ مریضوں کے لئے 250 آکسیجن سیلنڈر اور دوائی کٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری ایم آئی ایم کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسدالدین اویسی نے نہیں کہا کرونا کا بے وجہ خوف پھیلا رہی ہے سرکار؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا آکسیجن ٹینکر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ بلکہ یہ 7 خالی ٹینکروں کو مہاراشٹر سے وشاخاپٹنم آکسیجن کے لئے آکسیجن ایکسپریس سے 19 اپریل 2021 کو بھیجا گیا تھا۔

Result: Partly False

Our Source

ANI News

Live Mint

First post

ETv bharat

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular