Authors
Pankaj Menon is a fact-checker based out of Delhi who enjoys ‘digital sleuthing’ and calling out misinformation. He has completed his MA in International Relations from Madras University and has worked with organisations like NDTV, Times Now and Deccan Chronicle online in the past.
بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران کی جانب سے پیغمر رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ تبصرے کے بعد ملک و بیرون ممالک میں احتجاج جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے مشہور کرکٹر معین علی کا آئی پی ایل سے منسوب ٹویٹر پوسٹ کا اسکرین شارٹ اور ان کے نام سے دیگر دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے معین علی کے ٹویٹ کی تصویر شیئر کر لکھا ہے کہ “اگر بھارت نے اپنے گستاخانہ بیان پر معافی نہ مانگی تو پھر کبھی میچ کھیلنے بھارت نہیں جاؤں گا، آئی پی ایل کا بھی بائیکاٹ کروں گا۔ اور میں اپنے مسلمان بھائیوں سے بھی یہی اپیل کروں گا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں”۔
مذکورہ میں لکھے الفاظ ہوبہو فیس بک پر کرکٹر معین علی کا آئی پی ایل سے منسوب ٹویٹ کے ساتھ شیئر کیا گیا کیپشن ہے۔
کرکٹر معین علی سے منسوب کرکے مذکورہ ٹویٹ کا اسکرین شارٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Fact check/Verification
نیوز چیکر نے وائرل ٹویٹ پر اچھی طرح سے غور کرنا شروع کیا اور پایا کہ ٹویٹر ہینڈل جس کے ذریعے ٹویٹ شیئر کیا گیا ہے، وہ ویری فائڈ نہیں ہے۔ یہ ہینڈل اب معطل ہو چکا ہے اور اس کی جانچ کرنے پر پایا کہ اس ہینڈل کو مئی 2022 ہی میں بنایا گیا تھا۔ ہم نے ڈسکرپشن میں یہ بھی پایا کہ اس ہینڈل پر واضح کیا گیا ہے کہ یہ کرکٹر کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ہم نے آن لائن یہ بھی سرچ کرنے کی کوشش کی کہ کیا کرکٹر کا اپنا آفیشل کوئی ٹویٹر یا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے تو پتا چلا کہ وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہیں۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے انگلش کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا واقعی کرکٹر نے ایسا کوئی بیان دیا ہے؟ اس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ جس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے، وہ فرضی ہے اور یہ بھی بتایا کہ معین علی سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ اس سے واضح ہو چکا کہ معین علی کا آئی پی ایل کو بائیکاٹ کرنے کو لے کر فرضی ٹویٹ شیئر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کے خلاف بھارتی مسلمانوں کے احتجاج کی نہیں ہے یہ ویڈیو
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوتا یے کہ کرکٹر معین علی کا آئی پی ایل کو بائیکاٹ کرنے کا ٹویٹ فرضی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ای سی نے خود کیا ہے۔
Result: Imposter content
Our Sources
Analysis of Twitter handle @Moeen_Ali18
Email correspondence with English Cricket Board
اس فیکٹ چیک کو نیوز چیکر اردو نے انگلش سے ترجمہ کیا ہے۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Pankaj Menon is a fact-checker based out of Delhi who enjoys ‘digital sleuthing’ and calling out misinformation. He has completed his MA in International Relations from Madras University and has worked with organisations like NDTV, Times Now and Deccan Chronicle online in the past.