جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap:اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Weekly wrap:اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم مودی، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، تمل ناڈو میں بہاری مہاجروں کی مبینہ مارپیٹ سے متعلق فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھے جا سکتے ہیں۔

کیا وزیر اعظم مودی کی یہ تصویر آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کی ہے؟

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی کرکٹروں ساتھ میدان میں کھڑے ایک تصویر وائرل ہوئی۔ جس میں کرکٹر روہت شرما اور ویراٹ کوہلی بھی نظر آرہے ہیں۔ دعوی کیا گیا کہ وزیر اعظم مودی 40 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کر نے میدان میں اتر آئے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جس تصویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا وہ ترمیم شدہ ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ تصویر عمران خان کے سیڑھی کے ذریعے بھاگنے کی ہے؟

اس ہفتے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کئی پوسٹ شیئر کی گئیں۔ ان میں سے ایک تصویر، جس میں ایک شخص لکڑی کی سیڑھی سے چھت پر چڑھتا ہوا نظر آرہا تھا، کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان گرفتاری سے ڈر کر سیڑھی کے ذریعے بھاگ گئے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جس تصویر کو عمران خان کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا وہ دراصل حمزہ شریف کی تھی۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 کیا پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر وزیر اعظم مودی نے دی تسلی؟

وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ویڈیو پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر اظہار یکجہتی پیش کرنے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور وزیر اعظم مودی کے بھارتی خاتون ہاکی کھلاڑیوں سے فون پر کی گئی گفتگو کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا تمل ناڈو میں ایک بہاری مہاجر کی دکان پر لگائی گئی آگ کی ہے یہ ویڈیو؟

تمل ناڈو میں بہاریوں کے ساتھ مبینہ مارپیٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹ شیئر کی گئی۔ اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ تمل ناڈو میں ایک بہاری مہاجر کی دکان کو پٹرول ڈال کر جلا دیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو کیرلہ کی ہے اور اس کا بہار کے مہاجروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی یہ ویڈیو اسپین کی ہے؟

سوشل میڈیا پر مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی اور ڈاکٹر کی پٹائی کی ایک ویڈیو شیئر کر کے دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو اسپین کے ایک اسپتال کی ہے، جہاں ڈاکٹر نے مسلمان خاتون کے حجاب پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کے بعد خاتون کے شوہر نے ڈاکٹر کے ساتھ مار پیٹ کی۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور سائبیریا کی ہے جہاں مسلمان خاتون کی جلد کی تعریف کرنے پر اس کے شوہر نے ڈاکٹر کی پٹائی کر دی تھی۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular