ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر...

Fact Check: کیا پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر وزیر اعظم مودی نے دی تسلی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر اظہار ہمدردی پیش کی۔
Fact
اس ویڈیو میں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں خاتون ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد وزیر اعظم مودی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “آپ لوگ رونا بند کیجئے میرے تک آواز آرہی ہے”۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ویڈیو پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر اظہار یکجہتی پیش کرنے کی ہے۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ویڈیو پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر دی گئی تسلی کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @AbuzarFurqan

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک مارچ 2023 کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے دونوں صوبوں میں 90 دنوں کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کے پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو کو پاکستان کی سیاست سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرکے ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مودی جی کی پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی”۔

مذکور ویڈیو کو فیس بک صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ‏مودی جی کا پی ڈی ایم رہنماؤں کو ٹیلی فون، پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی”۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ ویڈیو پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر ہوئی گفتگو کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ shaweerkhan

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر اظہار یکجہتی پیش کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس سے متعلق کیورڈ “پی ایم مودی فون کال” یوٹیوب پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 6 اگست 2021 کو اپلوڈ شدہ ہندوستان ٹائمس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو ٹوکیو اولمپکس 2020 میں خاتون ہاکی ٹیم کو فون پر دی گئی تسلی کی ہے۔

دراصل خاتون ٹیم کی کچھ کھلاڑی پی ایم مودی سے فون پر بات چیت کے دوران رونے لگی تھیں۔ جس پر وزیر اعظم مودی نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا تھا کہ “آپ لوگ رونا بند کیجئے میرے تک آواز آرہی ہے، ملک آپ پر فخر کر رہا ہے، بالکل مایوس نہ ہوئیں”۔ اب اسی ویڈیو کے ایک حصے کو سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کی پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤ کو فون پر دی گئی تسلی کا بتاکر شئر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔

مذکورہ بات چیت سے متعلق دیگر نیوز ویب سائٹس نے بھی اپنی خبروں میں وزیر اعظم مودی کی ویڈیو کو شائع کیا ہے۔ جسے آپ یہاں ، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مذکورہ وائرل ویڈیو کو پہلے بھی الگ الگ دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا چکا ہے۔ جسے نیوزچیکر کی اردو ٹیم ڈیبنک کرچکی ہے۔ یہاں اور یہاں پورا فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان کے پی ڈی ایم رہنماؤں کو فون پر اظہار یکجہتی پیش کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے اور خاتون ہاکی ٹیم سے فون پر ہوئی بات چیت کی ہے۔ جسے اب صارفین فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

Result: False

Our Sources
Video Reports published by Hindustan Times, Prasar Bharati Sports and Doordarshan National on Aug 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular