جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: چھت پر کاشت کاری کی یہ تصویر کس ملک کی...

Fact Check: چھت پر کاشت کاری کی یہ تصویر کس ملک کی ہے؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تصویر بھارتی کسان کے اپنی چھت پر کی گئی کاشت کاری کی ہے۔
Fact
چھت پر کاشت کاری کی یہ تصویر نیپال کے بودھ شانتی علاقے میں موجود گوپال نام کے شخص کے مکان کی ہے۔ جس نے اپنی چھت پر فصل کاشت کی ہے۔

پاکستان میں رواں سال کے اپریل ماہ میں معاشی بحران کی وجہ سے عوام کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آٹے کی قیمت میں شدید اضافے کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوئیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کی تصاویر اور ویڈیوز فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ پاکستان کے معاشی بحران کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک مکان کی تصویر گردش کر رہی ہے۔ جس کی چھت پر مکئی کے پیڑ نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر بھارتی کسان کے اپنی چھت پر فصل کاشت کرنے کی ہے۔

ٹویٹر پر اس تصویر کو شیئر کر کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ “ہمیں انڈیا کے کسانوں سے کچھ سیکھنا چاہیے، انڈین کسان نے چھت پر فصل کاشت کی ہوئی ہے جس طرح پاکستان میں ہاوسنگ سوسائٹیاں بنتی جا رہی ہیں، ہمارے کسان بھی اس طریقہ کاشت کو سیکھ لیں”۔

 چھت پر کاشت کاری کی یہ تصویر بھارت کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @kissan_pakistan

Fact Check/ Verification

چھت پر کاشت کاری والی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نیپالی زبان میں شائع ہمرا کورا نام کی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے ساتھ شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر بودھ شانتی گاؤں کے وارڈ نمبر دو میں موجود گوپال کے گھر کی چھت پر اگائی گئی مکّے کے فصل کی ہے۔

Courtesy: hamrakura.com

مزید سرچ کے دوران ہمیں نیپالی نیوز ویب سائٹس انفو نیپال آن لائن، ناگرک نیوز پر وائرل تصویر سے متعلق تفصیلاتی رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس میں بھی چھت پر کاشت کاری والی تصویر کو جھاپا بدھ شانتی کے ہارڈ ویئر تاجر گوپال ساپکوٹا کے گھر کا بتایا گیا ہے۔ گوپال نے اپنے گھر کی چھت کے اوپری حصے کے ایک کنارے میں مکّے کی فصل لگائی ہوئی ہے۔ بقیہ حصوں میں دیگر سبزیوں کے پیڑ لگائے ہوئے ہیں۔ گوپال نے اپنی چھت پر کرونا دور میں ہی یہ فصل لگائی تھیں۔

Courtesy:Infonepal

اس کے علاوہ ہمیں 5 اور 8 مئی 2023 کو اپلوڈ شدہ ہمرو بدھ شانتی اور اوبی میگزین نام کے یوٹیوب چینلز پر ویڈیو رپورٹ ملیں۔ ویڈیو کے شروعات میں چھت پر کاشت کاری والے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Hamro Buddhashanti

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹی20 سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر پاک-بھارت شایئقین نے ملکر جشن منایا؟

ہم نے جب بودھ شانتی کو گوگل میپس پر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ نیپال کے جھاپا ضلع میں موجود ایک گاؤں کا نام ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ چھت پر کاشت کاری والی وائرل تصویر نیپال کے جھاپا ضلع کے بدھ شانتی گاؤں کی ہے۔ جہاں گوپال نام کے تاجر نے اپنے گھر پر مکّے کی کھیتی سمیت دیگر سبزیوں کے فصل کاشت کی ہوئی ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by hamrakura.com, infonepalonline.com.np and nagariknews on 2023
Video uploaded by Youtube channels named Hamro Buddhashanti and OB Magazine

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular