جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اسرائیل-فلسطین لڑائی سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Weekly Wrap: اسرائیل-فلسطین لڑائی سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چل رہی لڑائی سے متعلق کئی پوسٹ فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیئے گئے۔ اس موضوع پر درج ذیل میں پانچ مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

 کیا فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں زمین پر کافی تعداد میں کفن میں لپٹے لاش نظر آرہے ہیں۔صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ اسرائیلی حملے کے دوران ہلاک ہوئے فلسطینی مسلمانوں کی لاشیں ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں کی نہیں ہے، بلکہ انڈونیشیاء کے آرٹ پروگرام کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا مصر کے کراٹے کھلاڑیوں کے عالمی مقابلے میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے؟

سوشل میڈیا پر اسرائیل اور فلسطین کی کئی تصاویر شیئر کی جا رہی ہے۔ ان دنوں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دو نوجوان فلسطینی پرچم اور ایک نوجوان اسرائیلی پرچم اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ مصر کے کراٹے کھلاڑیوں نے کراٹے کے عالمی مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر تقریباً ایک سال پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

 کیا غزہ کے پانی ٹینک پر اسرائیلی حملے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

غزہ کے پانی ٹینک پر اسرا ئیلی فضائی حملے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو سوڈان کی ہے، جہاں سوڈانی آرمی کی جانب سے ریپڈ سپورٹ فورسز کے تیل ٹینکر پر بمباری کی گئی تھی۔ پور تحقیقات یہاں پڑھیں۔

 بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی یہ ویڈیو کیا اسرائیل کی ہے؟

اسرائیل میں بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کا بتاکر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور روس کے کریمیا کی ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا فلسطین میں فرشتوں کی آمد کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

فیس بک پر ایک منٹ 8 سیکینڈ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فلسطین میں فرشتوں کی آمد کا منظر ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور ڈیجیتلی تیار کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular