جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد کیا اپنے ہتھیاروں...

Fact Check: ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد کیا اپنے ہتھیاروں کی ویڈیو جاری کی؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد اپنے ہتھیاروں کی ویڈیو جاری کی ہے۔
Fact
ویڈیو تقریباً دو برس پرانی ہے اور ایران کے اسرائیل پر کئے گئے حالیہ حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

رواں ماہ کی 13 تارِیخ کی شب ایران نے اسرائیل پر 300 پروجیکٹائل داغے تھے۔ اس حملے کو روکنے میں اسرائیل کا 70 ارب سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ صارف کا دعویٰ ہے کہ ہتھیاروں کی یہ ویڈیو ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد جاری کی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “اسرائیل پر حملے کے بعد ایران نے اپنے ہتھیاروں کی یہ ویڈیو جاری کی ہے”۔

ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد اس ویڈیو کو  جاری نہیں کیا ہے۔
Courtesy: X @GNMadani

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ تب ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے ہوبہو مناظر کی تصاویر کے ساتھ شائع ایرانی نیوز ویب سائٹ مشرق پر ایک رپورٹ ملی ۔جس کے مطابق یہ تصاویر آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے میزائل اور ڈرون کی ہے۔ لیکن یہ رپورٹ کب کی ہے؟ یہ واضح نہیں ہو سکا۔

Courtesy: Mashregh News

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ڈیفینس ہیئر انگلش نامی یوٹیوب چینل پر 7 مارچ 2022 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس کے عنوان کے مطابق ہتھیاروں کی یہ ویڈیو ایران کے زیر زمین یو اے وی اور میزائل بیس کی ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو کا اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ Defense here English

ڈیفنس ہیئر نامی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی ریوولیوشنری گارڈز نے عوام کے ساتھ اپنے اڈوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، جہاں زیرزمین میزائل و بغیر انسانوں کے چلنے والی ہوائی گاڑیاں موجود تھیں۔

Courtesy: Defense here English

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی نہیں ہے یہ تصویر

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد جاری نہیں کی ہے بلکہ یہ تقریباً دو برس پرانی ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Report published by Mashrgh News
Video published by Defense here English on 7 March 2022
Report published by Defense here English on 7 March 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular