اتوار, ستمبر 1, 2024
اتوار, ستمبر 1, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا واقعی چین میں آسمان پر ایک ساتھ طلوع ہوئے...

Fact Check: کیا واقعی چین میں آسمان پر ایک ساتھ طلوع ہوئے 7 سورج؟ یہاں جانے وائرل ویڈیو کی حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
چین میں ایک ساتھ طلوع ہوئے 7 سورج

Fact
وائرل ویڈیو میں آسمان پر نظر آ رہے 7 سورج محض نظری وہم کا نتیجہ ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے، جس میں آسمان پر متعدد سورج ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ صارفین اس ویڈیو کو چین کا بتا کر شیئر کر ہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “چین میں آسمان پر 7 سورج نمودار ہونے کے منظر نے سب کو حیران کردیا”۔

Courtesy: Facebook/JunaidDar

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل پر”7 سن ان چائنا” انگریزی کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 20 تاریخ کو شائع ہونے والی چائنا پریس کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چین کے سیچوآن صوبے کی ہے۔ یہ ویڈیو چین کے شہر چینگڈو کی رہنے والی ایک خاتون وانگ کی جانب سے 18 اگست کی شام کو ایک مقامی اسپتال کی 11ویں منزل سے فلمائی گئی تھی۔

courtesy: China press

اس رپورٹ میں سیچوآن فلکیات سائنس پاپولرائزیشن ایسوسی ایشن کے نائب صدر زینگ یانگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ “یہ ایک عام آپٹیکل الیوژن(نظری وہم) کا واقعہ ہے”۔ زینگ یانگ کے مطابق “یہ واقعہ ورچوئل امیج کی وجہ سے ہے، جسے دیکھنے والا پرتدار شیشے کے ذریعے متعدد اضطراب اور انعکاس کے بعد دیکھتا ہے۔ شیشے کی ہر اضافی تہہ کے ساتھ، ایک اضافی ورچوئل امیج ہوتی ہے۔ بعض اوقات شیشے کے ایک ہی ٹکڑے کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے اور دیکھی جانے والی ورچوئل تصاویر کی تعداد مختلف ہو گی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ڈمسم ڈیلی نامی ویب سائٹ پر بھی چین میں آسمان پر 7 سورج نمودار ہونے کے حوالے سے شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں بھی ماہرین کے حوالے سے اس واقعے کو روشنی کی انعکاس اور انعطاف کی خصوصیات کے باعث ہونے والے آپٹیکل الیوژن(نظری وہم) کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: dimsumdaily

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ چین میں ایک ساتھ طلوع ہوئے 7 سورج والا دعویٰ گمراہ کن ہے، دراصل وائرل ویڈیو روشنی کی انعکاس اور انعطاف کی خصوصیات کے باعث ہونے والے آپٹیکل الیوژن کا نتیجہ ہے۔

Result: Partly False

Sources
Reports published by China Press and Dimsum Daily Aug 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular