جمعرات, ستمبر 19, 2024
جمعرات, ستمبر 19, 2024

ہومFact Checkکیا زلزلے کی وجہ سے ترکی میں یہ سڑک حادثہ پیش آیا؟...

کیا زلزلے کی وجہ سے ترکی میں یہ سڑک حادثہ پیش آیا؟ یہاں جانیں سچائی

ترکی میں حالیہ زلزلے کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر کافی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ اسی دوران ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کافی گاڑیوں کو ایک جگہ جمع ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اور ان میں سے گئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ترکی میں حالیہ زلزلے کی ویڈیو ہے۔

فوکس نیوز ڈاٹ کام نامی ایک وئب سائٹ نے اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ترکی میں 6۔1 شدت کا زلزلہ’۔

اسی طرح سے جموں و کشمیر سے شائع ہونے والے روزنامہ گریٹر کشمیر نے ترکی میں حالیہ زلزلے کے سلسلے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ترکی میں 5۔9 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 55 افراد زخمی ہوگئے’۔

ترکی میں حالیہ زلزلے
Screengrab from Greater Kashmir

اس رپورٹ کے ساتھ مذکورہ اخبار نے وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔ اسکرین شارٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘بدھوار کے روز ترکی میں 5۔9 کی شدت کے زلزلے کی وجہ سے ہائے وے پر ٹریفک معطل رہا،حتیٰ کہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں’۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے ترکی میں حالیہ زلزلے کے سلسلے میں شیئر کی جارہی اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے سب سے پہلے اس ویڈیو کو انوڈِ کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا، اور ان میں سے کئی کیفیرمز گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کوئی بھی نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ یہ گاڑیوں کی کا معاملہ ہے اور ہم نے یوٹیوب پر ‘گاڑیوں کی آپس میں ٹکر’ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کئی ویڈیوز ملیں۔

الہاس نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینل پر ہمیں یہی ویڈیو ملی جس  کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک ڈرایئور نے گاڑی تیز چلانے کی وجہ سے 12 گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، اس وجہ سے جائے وقوع پر کہرام مچ گیا’، اس میں کہیں بھی زلزلے کا ذکر نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں ترکی میں حالیہ زلزلے کا بتائی جارہی یہی ویڈیو نیوز ویو یوٹیوب چینل پر ملی، یہاں بھی ویڈیو کے کیپشن میں یہی لکھا تھا کہ ڈرایئور کی تیز رفتار سے گاڑی چلانے کی وجہ سے کافی گاڑیاں آپس میں ٹکرائی، جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوئے۔

Screengrab from Youtube/News wav

ٹی4 ہائبر نامی نیوز یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے۔ اس چینل پر بھی ویڈیو کے ڈسکرپشن یہی سب بتایا گیا ہے، لیکن کہیں پر بھی حادثہ کی وجہ زلزلہ نہیں بتایا گیا ہے۔

اس کے واضع ہوا کہ اس ویڈیو کا یہ ویڈیو زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گاڑی حادثہ اور زلزلہ گرچہ ایک ہی دن میں ہوا ہے، تاہم دونوں حادثات الگ الگ اوقات میں پیش آئے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ گاڑیوں کی ٹکر ترکی میں حالیہ زلزلے سے کوی تعلق نہیں ہے۔ گاڑیوں کا حادثہ ڈرایئور کے گاڑی تیز چلانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ لہذا اس ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources

Video by YouTube Channel Ilhas News Agency
video by YouTube Channel News Wav
Video by YouTube Channel T4 Haber


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular