جمعرات, جنوری 9, 2025
جمعرات, جنوری 9, 2025

HomeFact CheckFact Check: کیا اڑن تشتری کا پیچھا کرنے کے لئے بھارت نے...

Fact Check: کیا اڑن تشتری کا پیچھا کرنے کے لئے بھارت نے بھیجا رافیل فائٹر جیٹ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بھارت کی جانب سے اڑن تشتری(یو ایف او) کے پیچھے لگائے گئے رافیل فائٹر جیٹ کی ہے یہ ویڈیو۔
Fact
نہیں، ویڈیو پرانی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک کولاج ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے اوپر والی ویڈیو میں فائٹر طیارہ اڑن تشتری کا پیچھا کرتا ہوا نظر آرہا ہے اور نیچے والی ویڈیو میں اڑن تشتری کو زمین پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے گرد دو افراد سفید لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں اڑن تشتری کے گرد گھیرا بناکر کھڑے چند لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اڑن تشتری کو بھارت میں دیکھا گیا، جس کا پیچھا بھارتی ایئر فورس نے کیا ہے۔ اس ویڈیو کو صارفین ہندی کیپشن کے ساتھ زیادہ شیئر کر رہے ہیں۔

Fact Check/ Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اوپر والی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں “یو ایف او سیکشن 15” نامی یوٹیوب چینل پر 19 اگست 2020 کو اپلوڈ شدہ 4 منٹ 23 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کا الگ الگ اینگل سے موازنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسی ویڈیو کے ایک حصے کو الگ کرکے سوشل میڈیا پر بھارتی ایئر فورس کی جانب سے اڑن تشتری کا پیچھا کرنے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Courtesy: YouTube/UFO SECTION 51

پھر ہم نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی اڑن تشتری والے فریم کو غور سے دیکھا تو نیچے کی طرف بائیں جانب سائبر ویژنس کا واٹر مارک نظر آیا۔ تب ہم نے گوگل پر اس نام کو سرچ کیا تو ہمیں سائبر ویژنس نام کا انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب چینل موصول ہوا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو بھی ملی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ایری زونا میں یو ایف او کریش کا ہے۔ لیکن ویڈیو کے ساتھ اے آئی جنریٹیڈ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کمنٹ باکس میں بھی کئی صارفین نے اس ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ بتایا ہے۔

Courtesy: Instagram@sybervisions

پھر ہم نے سائبر ویژن کے سبھی ہینڈلز کے پروفائل کو کھنگالا تو معلوم ہوا ان پیجوں پر محض اے آئی یا وی ایف ایکس کی مدد سے سائنس فارم میں تیار کی گئی ویڈیوز ہی شائع کی جاتی ہیں جو غیر حقیقی دنیا کے مناظر کو واضح کرتی ہیں۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوگیا کہ مذکورہ ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

Courtesy: Facebook.sybervisions

اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر “انڈین ایئر فورس نے ایلین کا پیچھا کیا” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نومبر 2023 کی متعدد بھارتی میڈیا رپورٹ موصول ہوئیں۔ جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ منی پور کے امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ (یو ایف او) نظر آیا تھا۔ جس کی تلاش کے لئے دو رافیل لڑاکا طیارے بھیجے گئے تھے۔ لیکن رافیل کے ریڈار پر کوئی نامعلوم طیارہ یا یان نظر نہیں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل ویڈیو میں رقص کر رہا شخص جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نہیں بلکہ جسبیر جیمس لکرا ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت کی جانب سے اڑن تشتری(یو ایف او) کے پیچھے بھیجے گئے لڑاکا طیارہ کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Video published by YouTube Channel UFO SECTION 51 on 19 Aug 2020
Video published by YouTube Channel @sybervisions on 31 Dec 2024
Reports published by Aaj Tak and Republic Bharat on 20 Nov, 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular