Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے اور جاپان میں ایک جنوری کو آنے والے زلزلے سے منسوب کرکے ویڈیوز اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے کرمان میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر تقریبا 5 سال پرانی ہے اور اس کا تازہ کرمان میں ہوئے دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مہلوکین کی تعداد 100 سے زائد ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل نٹورکنگ سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ جاپان میں حالیہ زلزلے کے بعد سونامی کی وجہ سے ساحل سے ٹکرا رہی بحری کشتیوں کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو 12 سال پرانی اور جاپان کے میاکو میں آئی سونامی کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک ۔
سوشل میڈیا پر سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی ایک ویڈیو کو جاپان میں آنے والے تازہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو 2011 میں جاپان میں زلزلے کے بعد آئے سیلاب کی ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بحری جہاز کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی ہے،جبکہ تحقیقات سے پتاچلا کہ یہ تصویر تقربیاً 4 سال پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
May 31, 2025
Mohammed Zakariya
May 24, 2025
Mohammed Zakariya
May 17, 2025