ہفتہ, ستمبر 7, 2024
ہفتہ, ستمبر 7, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ مختصراً درج ذیل کے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

تریپورہ تشدد کی نہیں ہے سوشل میڈیا پر وائرل بی بی سی کی یہ رپورٹ

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں دنگے جیسا ماحول نظر آرہا ہے، ویڈیو میں لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو تریپورہ تشدد کا بتایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”دلال میڈیا نے تو تریپورہ تشدد کے بارے میں نہیں بتایا لیکن بی بی سی نے ساری پول کھول دی”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو رپورٹ دہلی دنگے کے بعد بی بی سی نے گراؤنڈ رپورٹ کی تھی اسی کا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

دھار دار ہتھیار سےحملے کا یہ وائرل ویڈیو تریپورہ کا نہیں ہے

اس ہفتے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں دو افراد دھار دھار ہتھیار سے ایک شخص پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ حملہ تریپورہ کے مسلم شخص پر انتہا پسند ہندوؤں نے کیا ہے۔ جبکہ پڑتال سے پتا چلا کہ ویڈیو بنگلہ دیش کے پلابی کا ہے، جہاں شاہین الدین نامی شخص کا دو افراد نے دھار دار اسلحے سے قتل کردیا تھا۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

کیرلہ میں تریپورہ کے مسلمانوں کی حمایت میں نکالی گئی ہوںکار ریلی کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو خوب شیئر کیاگیا۔ اس ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ تھا کہ “کیرلہ میں تریپورہ کے مسلمانوں کی حمایت میں ہونکار ریلی نکالی گئی ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو 2020 کا ہے اور کیرلہ میں تریپورہ کے مسلمانوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کیرلہ کے منارک کڑ میں ہوئے ریلی کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔

وائرل ویڈیو میں افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دے رہا شخص کرکٹر محمد نبی نہیں ہے

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں ایک شخص افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ صارفین پرچم کو بوسہ دے رہے شخص کو افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی بتا رہے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “میچ کے حوالے سے افغانستان ٹیم کے کیپٹن محمد نبی نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا پیغام کیا ہے خود دیکھ لیں”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص کرکٹر محمد نبی نہیں ہے، بلکہ شریف اللہ نام کا ٹک ٹاکر ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا ہاتھوں میں ہتھوڑا لی ہوئی خاتون 1894 کی اینستھیزیولوجسٹ ہے؟

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ہاتھوں میں ہتھوڑا لی ہوئی خاتون کی ایک تصویر خوب شیئر کی گئی۔ صارفین کا تصویر سے متعلق دعویٰ تھا کہ “مٹِلڈا نامی 1894 کی اینستھیزیولوجسٹ خاتون کی یہ تصویر ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ امیش مافیا نامی غیر ملکی ٹی وی شو کی اداکارہ میری ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular