Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اس بار نریندر مودی الیکشن میں ہار گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ڈی پی سربراہ چندر بابو نائیڈو کی پرانی ویڈیو کو این ڈی میں شامل ہونے کی وجہ بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر موضوع سے متعلق وائرک پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں۔
کیا قومی انتخابات 2024 میں نریندر مودی کو الیکشن میں ملی ہار؟
لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اس مرتبہ بھارت کے سابق وزیر اعظم نریندر مودی الیکشن میں ہار گئے ہیں، اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مودی الائنس کو محض 288 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ فیس بک پر کئے گئے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے اتحاد کو اس بار لوک سبھا انتخابات میں 291 سیٹوں پر اکثریت حاصل ہوئی۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا این ڈی اے کی حمایت کرنے پر چندر بابو نائیڈو کی جلائی گئی تصویر ؟
اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کچھ لوگ چندر بابو نائیڈو کی تصویر کی بے حرمتی کرتے و جلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعوی کیا گیا کہ این ڈی اے میں شامل ہونے کہ وجہ سے ناراض عوام نے ٹی ڈی پی سربراہ چندر بابو نائیڈو کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کی تصویر کو نذر آتش کیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو مارچ 2024 کی ہے، جب ٹی ڈی پی لیڈر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض حامیوں نے چندر بابو نائیڈو کے خلاف مظاہرے کے دوران تصویر کو نذرآتش کیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا بی جے پی لیڈر نونیت رانا کی یہ ویڈیو الیکشن نتائج کے بعد کی ہے؟
بی جے پی لیڈر نونیت رانا کی بستر مرض کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ نونیت رانا الیکشن ہارنے کے بعد بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو تقریباً 2 برس پہلے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں فلمائی گئی تھی۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
کیا ایران کے تہران میں حج کیلئے بنایا گیا جعلی خانہ کعبہ؟
سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ ایران، تہران میں جعلی خانہ کعبہ بناکر لوگوں کو یہیں حج کرنے کے لئے پابند کر رہا ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور ایران کے تہران کی ہی ہے، لیکن حج کے مناسک کے لئے عازمین کو تربیت دیئے جانے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا فٹبالر رونالڈو نے اسرائیلی پرچم کی بے حرمتی کی؟
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ فٹبالر کرِسٹِیانو رونالڈو نے اسرائیلی پرچم کی سرِ عام میدان میں بے حرمتی کی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بےبنیاد ہے، دراصل فٹبالر رونالڈو نے الہلال کے اسکارف کو مخصوص اعضاء سے لگا کر پھینکا تھا۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.