Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر اس ہفتے تبت، نیپال و بھارت سمیت دیگر ممالک میں آنے والے حالیہ زلزلے سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ احرام کی حالت میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان کی اے آئی تصویر و دیگر موضوع پر 5 فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
کیا تبت اور نیپال میں آئے حالیہ زلزلے کی ہیں یہ ویڈیوز؟
اس ہفتے کئی ویڈیوز کو تبت اور نیپال میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا یہ سبھی ویڈیوز پرانی تھیں۔ ان میں دو ویڈیو جاپان کی اور ایک تائیوان زلزلے کی تھی۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔
کیا تبت زلزلے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟
زلزلے کے مناظر کی ایک ویڈیو کو تبت کے ڈنگری کاؤنٹی میں آئے حالیہ زلزلےکا بتاکر شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور نیپال کے تریپورشور میں آئے زلزلے کی ہے۔ مکمل تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بعد کیا عمرہ؟
احرام کی حالت میں گوری خان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی ایک تصویر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ گوری نے اسلام قبول کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ عمرہ کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دعویٰ فرضی ہے اور تصویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں۔
کیا اڑن تشتری کے تعاقب کے لئے بھارت نے بھیجا رافیل فائٹر جیٹ؟
سوشل میڈیا پر اڑن تشتری کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو بھارت کی جانب سے اڑن تشتری(یو ایف او) کے پیچھے لگائے گئے رافیل فائٹر جیٹ کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا سگے بہن بھائی کی آپس میں مبینہ شادی کی ہے یہ ویڈیو؟
پھولوں کے مالا پہنے ہوئے سفید لباس میں ملبوث ایک جوڑے کی ویڈیو سگے بھائی بہن کی آپس میں مبینہ شادی کا بتاکر خوب شیئر کی گئی۔ ہم نے جب اس ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.