ہفتہ, جون 22, 2024
ہفتہ, جون 22, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: اتر پردیش میں مولاناؤں کے قتل، ریاسی حملہ و دیگر...

Weekly Wrap: اتر پردیش میں مولاناؤں کے قتل، ریاسی حملہ و دیگر موضوع سے متعلق وائرل پوسٹ کی یہاں جانیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے اترپردیش کے مختلف علاقے میں ہوئے مولاناؤں کے قتل کی واردات سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جسے مرادآباد میں ہوئے مسجد کے امام مولانا اکرم کی لاش کا بتایا گیا، اس کے علاوہ ریاسی دہشت گردانہ حملے میں دس فوجی جوانوں کی اموات، مغربی بنگال میں خاتون کے ساتھ فوجی جوان کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر موضوع سے متعلق وائرل پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا مرادآباد میں مسجد کے امام مولانا اکرم کے قتل کے بعد کی ہے یہ ویڈیو؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین ایک ویڈیو خوب شیئر کر رہے ہیں، جس میں زمین پر ایک لاش دکھائی دے رہی ہے اور اس کے ارد گرد پولس و دیگر لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو اترپریش کے مرادآباد کی ہے، جہاں بڑی مسجد کے امام مولانا اکرم کو ہندو شرپسندوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ویڈیو اترپردیش کے شاملی کی ہے، جہاں ایک بیٹے ہی نے اپنے والد کو قتل کردیا تھا، اس معاملے میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا ریاسی دہشت گردانہ حملے میں دس فوجی جوانوں کی ہوئی اموات؟

سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کے ریاسی میں ہوئے حملے کے بعد ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ریاسی دہشت گردانہ حملے میں فوجی بس میں سوار دس(10) بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ریاسی میں دہشت گردوں نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کی تھی، جس کے سبب کم از کم نو شہری ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں مسلح افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بی ایس ایف جوان کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی یہ تصویر مغربی بنگال کی ہے؟

ایکس ہینڈل پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر مغربی بنگال میں بھارتی بی ایس ایف جوان کے ہاتھوں خاتون کو جنسی ہراساں کئے جانے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر پرانی اور منی پور کے ایک گروسری اسٹور کی ہے، جہاں ایک بی ایس جوان نے خاتون کو ہراساں کیا تھا، جس کی تصویر بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ مکمل تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اس لوک سبھا انتخابات میں 110 مسلمان ممبران پارلیمنٹ منتخب کئے گئے؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں 110 مسلمان پارلیمنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جوکہ کل تعداد کا 20 فیصد ہوتا ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس بار لوک سبھا میں مسلمان صرف 4.42 فیصد ہیں۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular